کھیل

کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کے لیے ’سپر سنڈے‘، تمغوں کی ہوئی بارش

نیتو گنگھس، امت پنگھال، ایلڈہاس پال نے طلائی تمغہ حاصل کیا اور اس کے ساتھ ہی کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ہندوستان کے طلائی تمغے کی تعداد 16 ہو گئی، اب تک 12 نقرئی اور 19 کانسے کے تمغے بھی حاصل ہوئے ہیں۔

ٹریپل جمپ میں طلائی اور نقرئی تمغے حاصل کرنے والے ہندوستانی کھلاڑی ایلڈہاس پال اور عبداللہ ابوبکر
ٹریپل جمپ میں طلائی اور نقرئی تمغے حاصل کرنے والے ہندوستانی کھلاڑی ایلڈہاس پال اور عبداللہ ابوبکر تصویر سوشل میڈیا

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں آج اتوار کا دن ہندوستان کے لیے ’سپر سنڈے‘ ثابت ہوا۔ آج دسویں دن ملک کی جھولی میں کئی تمغے آئے ہیں۔ شروعات خاتون ہاکی ٹیم کے کانسہ جیتنے سے ہوئی۔ اس کے بعد باکسنگ اور اتھلیٹکس سمیت کئی مقابلوں میں ہندوستان کی جھولی میں کئی طلائی تمغے، نقرئی تمغے اور کانسے کے تمغے آئے۔ ایک دن قبل ہفتہ کو بھی روی دہیا، ونیش پھوگاٹ اور نوین نے ریسلنگ میں ملک کو تمغہ دلایا تھا۔ 7 اگست کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستان کے حصے میں 16 تمغے آ چکے ہیں اور مجموعی طور پر تمغوں کی تعداد 47 پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

خاتون ہاکی ٹیم نے کانسہ کے ساتھ کی دن کی شروعات

خاتون ہاکی ٹیم نے آج کمال کر دیا۔ اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے کانسہ کے تمغہ کے لیے میچ میں ہندوستان نے جیت درج کی۔ فل ٹائم میں یہ میچ 1-1 سے ڈرا ہوا تھا، لیکن پینالٹی شوٹ آؤٹ میں ہندوستان نے کمال کر دیا۔ کپتان سویتا پونیا نے زبردست دفاع اور سونیکا-نونیت کے گول کے دَم پر ہندوستان نے 1-2 سے شوٹ آؤٹ بھی جیتا۔ خاتون ہاکی ٹیم نے 16 سال بعد کامن ویلتھ گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔

Published: undefined

باکسنگ میں نیتو گنگھس اور امت پنگھال نے طلائی تمغہ پر کیا قبضہ

اس کے بعد باکسنگ میں بھی تمغہ آنا شروع ہوا۔ اتوار کو کھیلے گئے فائنل مقابلے میں ہندوستان کی نیتو گنگھس 48 کلوگرام زمرہ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے انگلینڈ کی باکسر کو شکست دے دی اور 0-5 سے ہندوستان کو سرخرو کیا۔ اس کے تھوڑی ہی دیر بعد باکسنگ میں ہندوستان کو مزید ایک طلائی تمغہ مل گیا۔ امت پنگھال نے 51-48 کلوگرام وزن والے زمرہ کے فلائیویٹ میچ کے فائنل میں انگلینڈ کے میکڈونالڈ کو 0-5 سے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔

Published: undefined

ٹریپل جمپ میں طلائی اور نقرئی دونوں تمغے

ہندوستانی ٹیم کو ٹریپل جمپ میں دوہری کامیابی حاصل ہوئی۔ مینس ٹریپل جمپ میں ہندوستان کے ایلڈہاس پال نے 17.03 میٹر کی بیسٹ چھلانگ لگا کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ اسی ایونٹ میں ہندوستان کو طلائی تمغہ بھی ملا۔ ہندوستان کے عبداللہ ابو بکر نے 170.02 میٹر کی بیسٹ چھلانگ لگا کر نقرئی تمغہ حاصل کیا۔

Published: undefined

سندیپ کمار اور انو رانی نے جیتا کانسے کا تمغہ

اس کے بعد 10 کلومیٹر پیدل واک میں سندیپ کمار نے ملک کے لیے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ سندیپ نے 38 منٹ اور 49.21 سیکنڈ کے وتق میں ہدف حاصل کر یہ تمغہ حاصل کیا۔ اس کے فوراً بعد ہی خبر آئی کہ انو رانی نے ہندوستان کو مزید ایک تمغہ دلایا ہے۔ انو رانی نے خاتون جیولن تھرو میں کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ انو نے 60 میٹر تھرو کے ساتھ یہ کامیابی حاصل کی۔

Published: undefined

نیتو گنگھس، امت پنگھل، ایلڈہاس پال کے آج طلائی تمغہ جیتنے کے ساتھ ہی کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ہندوستان کے طلائی تمغے کی تعداد 16 ہو گئی، جب کہ ابھی تک 12 نقرئی اور 19 کانسے کا تمغہ بھی ہندوستان جیت چکا ہے۔ اس طرح کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کے نام مجموعی طور پر اب تک 47 تمغے ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined