کھیل

کونیرو ہمپی نے تاریخ رقم کی، خواتین شطرنج عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون

کونیرو ہمپی نے اتوار کو چین کی انٹرنیشنل ماسٹر یوکسن سونگ کو شکست دے کر فڈے خواتین شطرنج عالمی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اس سے پہلے ہریکا دروناولّی 2023 میں کوارٹر فائنل تک پہنچی تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>کونیرو ہمپی۔ تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>

کونیرو ہمپی۔ تصویر ’انسٹاگرام‘

 

ہندوستانی گرینڈ ماسٹر کونیرو ہمپی نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نے اتوار کو چین کی انٹرنیشنل ماسٹر یوکسن سونگ کو شکست دے کر فڈے خواتین شطرنج عالمی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ سفید مہروں سے پہلا گیم جیتنے کے بعد ہمپی آخری 4 میں پہنچنے سے صرف ایک ڈرا دور تھیں اور انہوں نے چینی کھلاڑی کے خلاف دوسرے گیم میں سخت مقابلے میں ڈرا کے بعد یہ کامیابی حاصل کی۔

Published: undefined

2021 میں فڈے خواتین چیز عالمی کپ کی شروعات ہوئی تھی۔ کونیرو ہمپی اس کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی ہیں۔ 2023 میں ہریکا دروناولّی نے کوارٹر فائنل تک کا سفر طے کیا تھا۔

Published: undefined

چوتھا مقام حاصل کرنے کے ساتھ ہمپی کو ٹاپ-3 میں پہنچنے کے دو مواقع ملیں گے جس سے انہیں اگلے ویمنس کینڈیڈیٹس ٹورنامنٹ میں جگہ بھی مل جائے گی جس کے لیے یہاں سے ٹاپ-3 کھلاڑی کوالیفائی کریں گی۔ ہمپی کی حریف ٹرینڈی جوباوا لندن سیٹ اَپ کے ساتھ میدان میں اتریں تاکہ تجربہ کار کھلاڑی کو پریشان کر سکیں۔ لیکن ہندوستانی گرینڈ ماسٹر ایسا کرنے کے موڈ میں نہیں تھیں۔

Published: undefined

دوسری طرف ہریکا درونا ولّی اور دیویہ دیشمکھ کے درمیان کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلے میں سخت ٹکر دیکھنے کو ملی۔ دونوں میں سے کوئی بھی واضح فاتح نہیں نکلا۔ دو ڈرا کے ساتھ اب وہ پیر کو ریپڈ اور بلٹز ٹائی بریکر میں اتریں گی۔ ان میں سے ایک ہمپی کے ساتھ آخری-4 میں شامل ہو جائے گی جس سے ہندوستان کے لیے باکو میں دو سیمی فائنلسٹ پکے ہو جائیں گے۔

Published: undefined

گرینڈ ماسٹر آر ویشالی سابق عالمی خواتین چمپئن چین کی جھونگئی ٹین کے خلاف ہار گئیں جبکہ انہوں نے پہلا گیم ڈرا کھیلا تھا۔ ٹین کے علاوہ چین کی ٹاپ سیڈیڈ ٹنگجی لیئی بھی جارجیا کی نانا دجاگردجے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined