دولت مشترکہ کھیل کی علامتی تصویر ’انسٹاگرام‘
ہندوستان نے 2030 کے دولت مشترکہ کھیلوں کے لیے باضابطہ طور سے بولی پیش کی ہے۔ ہندوستانی اولمپک ایسو سی ایشن (آئی او اے) نے بدھ (13 اگست) کو نئی دہلی میں اپنی خصوصی عام میٹنگ (ایس جی ایم) کے دوران 2030 میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کے لیے ملک کی بولی کو باضابطہ طور سے منظوری دے دی۔ ہندوستان نے ان کھیلوں کے لیے احمد آباد کو میزبان شہر بناتے ہوئے پہلے ہی ارادے کا خط (ایل او آئی) جمع کر دیا ہے۔ حالانکہ ہندوستان کو 31 اگست کے وقت مقررہ سے پہلے حتمی بولی کے لیے قرار داد جمع کرنے ہوں گے۔
Published: undefined
کینیڈا کے دولت مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کی دوڑ سے باہر ہو جانے کے بعد ہندوستان کے لیے 2030 میں منعقد ہونے والے اس کھیل کی میزبانی حاصل کرنے کی امیدیں روشن ہو گئی ہیں۔ دولت مشترکہ کھیلوں کے ڈائرکٹر ڈیرین ہال کی قیادت میں کامن ویلتھ گیمز کے افسران کی ایک ٹیم نے حال ہی میں انعقاد کے مقام کا معائنہ کرنے اور گجرات حکومت کے افسروں سے بات چیت کرنے کے لیے احمد آباد کا دورہ کیا تھا۔ اس مہینے کے آخر میں دولت مشترکہ کھیلوں کے ایک نمائندہ وفد کے احمد آباد پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد آخری فیصلہ نومبر میں ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
دولت مشترکہ کھیلوں کی جنرل اسمبلی نومبر کے آخری ہفتے میں گلاسگو میں میزبان ملک کا فیصلہ کرے گی۔ اس کے بعد ہی طے ہوگا کہ کیا ہندوستان 2030 کے دولت مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کرے گا یا پھر کسی دیگر ملک کو اس میگا ایونٹ کی میزبانی ملے گی۔ ہندوستان کو اگر میزبانی ملتی ہے تو دوسری بار ہندوستان میں ان کھیلوں کا انعقاد ہوگا۔
Published: undefined
ہندوستان اس سے پہلے 2010 میں دہلی میں دولت مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔ 20 سال کے بعد پھر سے ہندوستان ان کھیلوں کی میزبانی کر سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: twitter.com/ITBP_official
تصویر: پریس ریلیز