کھیل

ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کا چوتھا میڈل، روی کمار دہیا کشتی کے فائنل میں داخل، چاندی کا تمغہ یقینی

قزاکستان کے پہلوان نور سلام زخمی ہوگئے جس کے سبب ان کو اپنا چیلنج واپس لینا پڑا، اس طرح 7-9 پر رہنے کے باوجود روی کمار فتحیاب قرار دیئے گئے۔

روی کمار دہیا / آئی اے این ایس
روی کمار دہیا / آئی اے این ایس 

ٹوکیو: ہندوستانی پہلوان روی کمار نے بدھ کے روز یہاں مردوں کے فری اسٹائل 57 کلو زمرے کے کشتی مقابلہ کے سیمی فائنل میں قزاکستان کے پہلوان نور سلام سنایاو کو ہرا کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ روی کمار اگر فائنل میں ہار بھی جاتے ہیں تو بھی وہ ہندوستان کے لئے چاندی کا تمغہ ضرور حاصل کر لیں گے۔

Published: undefined

روی کمار شروعات میں اس مقابلہ میں 7-9 سے پچھڑ رہے تھے۔ دریں اثنا، نور سلام زخمی ہو گئے، جس کا فائدہ روی کمار کو حاصل ہوا۔ زخمی ہونے کے سبب قزاکستان کے پہلوان کو چیلنج واپس لینا پڑا اور 7-9 پر رہنے کے باوجود روی کمار فتحیاب قرار دیئے گئے۔

Published: undefined

قبل ازیں، لولینا بورگوہین مکہ بازی کے سیمی فائنل مقابلہ میں ترکی کی بوسیناز سومینیلی سے ہار گئیں لیکن انہوں نے بھی کانسہ کا تمغہ حاصل کر لیا۔ روی کمار کی جیت کے ساتھ ہندوستان کے کھاتے میں 4 میڈل ہو گئے ہیں۔ روی کمار کے علاوہ میرا بائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں، پی وی سندھو نے بیڈمنٹن اور لولینا بورگوہین نے مکہ بازی میں تمغہ حاصل کیا ہے۔

Published: undefined

تاریخ رقم کر چکی ہندوستان کی ہاکی ٹیم بھی کچھ دیر میں ارجنٹائن سے سیمی فائنل مقابلہ کرنے جا رہی ہے۔ اگر خاتون ٹیم یہ میچ جیت جاتی ہے تو ہندوستان کا ایک اور تمغہ یقینی ہو جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined