کھیل

ہندوستان کو عالمی کپ میں ملا چھٹا مقام

ہندستان کو کوارٹر فائنل میں کل ہالینڈ کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس ہار کے ساتھ ہندستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے سے چوک گئی۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/TheHockeyIndia">@TheHockeyIndia</a>
تصویر / @TheHockeyIndia 

بھونیشور: ہاكی عالمی کپ میں 43 سال کے طویل وقفے کے بعد ٹائٹل جیتنے کا خواب ٹوٹنے کے بعد میزبان ہندستان کو اس ٹورنامنٹ میں چھٹا مقام حاصل ہوا ہے۔ ہندستان کو گزشتہ عالمی کپ میں نواں مقام حاصل ہوا تھا۔

ہندستان کو کوارٹر فائنل میں کل ہالینڈ کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس ہار کے ساتھ ہندستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے سے چوک گئی۔

Published: undefined

ٹورنامنٹ میں اب ہفتہ کو دونوں سیمی فائنل کھیلے جائیں گے جس میں انگلینڈ کا مقابلہ دنیا کی تیسرے نمبر کی ٹیم اور اولمپک سلور فاتح بیلجئیم سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں گزشتہ دو بار کی چمپئن اور دنیا کی نمبر ایک ٹیم آسٹریلیا کا سامنا ہالینڈ سے ہوگا۔
اتوار کو کانسی اور طلائی تمغہ کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ کوارٹر فائنل میں ہارنے والی ٹیموں جرمنی کو پانچویں، میزبان ہندستان کو چھٹا، ارجنٹائن کو ساتواں اور فرانس کو آٹھواں مقام حاصل ہوا۔

Published: undefined

کراس اوور میں باہر ہوئی ٹیموں میں نیوزی لینڈ کو نواں ، چین کو 10 واں، کینیڈا کو 11 واں اور پاکستان کو 12 واں مقام حاصل ہوا۔ گروپ مرحلے میں باہر ہوئی ٹیموں میں ا سپین کو 13 واں، آئر لینڈ کو 14 واں، ملائیشیا کو 15 واں اور جنوبی افریقہ کو 16 واں مقام حاصل ہوا۔

ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل سنیچر کو انگلینڈ اور بیلجئم کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ آسٹریلیا اورہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ ہاکی کا فائنل اتوار 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو