کھیل

ہندوستان-انگلینڈ ٹیسٹ: ہندوستان سیریز اور میچ جیتنے سے محض 152 رن دور!

انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 353 اور ہندوستان کی ٹیم 307 رن پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، مگر دوسری اننگ میں انگلینڈ کی ٹیم 145 رنوں پر ہی سمٹ گئی

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان رانچی میں کھیلے جا رہے پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت کی ٹیم نے انگلینڈ کو 145 رن پر ہی ڈھیر کر دیا۔ اب ایک میچ باقی ہے جس میں بھارت کو جیتنے کے لیے محض 152 رن درکار ہو نگے۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم پہلی پاری میں 353 اور ہندوستان کی ٹیم 307 رن پر آلاؤٹ ہو گئی تھی۔ اگر ٹیم انڈیا یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اسے سیریز میں 3-1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہو جائے گی۔

Published: undefined

رانچی ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے ساتھ دن کا تیسرا سیشن بھی ٹیم انڈیا کے نام رہا۔ اس سیشن میں انگلینڈ نے 5 وکٹ گنوا کر آل آوٹ ہو گیا۔ ٹیم انڈیا نے اپنی دوسری پاری شروع کی اور بغیر کسی نقصان کے 40 رن بنا لیے۔ اب ٹیم انڈیا میچ اور سیریز جیتنے سے محض 152 رنز دور ہے۔ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما اور یشسوی جیسوال ناٹ آؤٹ ہیں۔ کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4000 رن پورے کیے۔ انہوں نے یہ اعزاز اپنے 58 ویں میچ میں حاصل کیا۔

Published: undefined

ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرمان اور یشسوی جیسوال نے اپنی جارحانہ شروعات سے 3 اور میں ہی 20 رن بنا لیے تھے۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری پاری میں صرف 145 رنوں پر سمٹ گئی۔ ٹیم انڈیا کے سامنے 192 رنوں کا ہدف تھا۔ دوسری پاری میں بھارت کے لیے روی چندرن اشونی نے 5 اور کلدیپ یادو نے 4 وکٹ حاصل کیے تھے۔

Published: undefined

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 353 رنز بنائے تھے۔ پہلی اننگز کی بنیاد پر انگلینڈ کی ٹیم کو 46 رنز کی برتری حاصل تھی۔ اس طرح انگلینڈ ٹیم کی مجموعی برتری 191 رنز ہو گئی اور بھارت کو 192 رنز کا ہدف ہے۔ اگر ٹیم انڈیا یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اسے سیریز میں 3-1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہو جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ انگلینڈ نے جیتا تھا اور دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ انڈیا نے جیتا تھا۔

Published: undefined

بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں دھرو جورل نے سب سے زیادہ 90 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ یشسوی جیسوال نے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ محمد سراج اس اننگز میں ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹام ہارٹلی کو 3 وکٹ حاصل ہوئے تھے۔ جیمز اینڈرسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جورل کو تماشائیوں اور ڈریسنگ روم میں موجود ہندوستانی کھلاڑیوں نے کھڑے ہو کر داد دی۔ جو روٹ انگلینڈ کے لیے پہلی اننگز میں سنچری (122*) بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیم انڈیا اس وقت پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined