کھیل

دہلی ہاف میراتھن میں ایتھوپیا کا ڈبل خطاب

خواتین زمرے میں یہوالاو نے 64 منٹ 46 سیکنڈ میں اپنی ریس مکمل کی، جو اس ہاف میراتھن کی تاریخ کا دوسرا تیز ترین وقت ہے۔ انہیں انعامی رقم کے طور پر 27000 ڈالر ملے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ایتھوپیا کے رنرز نے دہلی ہاف میراتھن کے 16 ویں ایڈیشن میں ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے ڈبل خطاب اپنے نام کرلیا۔ اتوار کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ اس پروقار ہاف میراتھن میں ایتھوپیا کے ایم ڈیورک ویلے لیگن نے مردوں کا خطاب اپنے نام کیا جبکہ ایتھوپیا کی یالم زرف یہوالاو نے خواتین کے زمرے میں دوسری تیز ترین کامیابی حاصل کی۔

Published: undefined

کورونا کے دور میں دہلی ہاف میراتھن کا انعقاد صرف ایلیٹ انٹرنیشنل اور ہندوستانی رنرز کے ساتھ ہوا۔ اس بار دہلی ہاف میراتھن میں تقریباً 50 رنرز نے حصہ لیا۔ نہرو اسٹیڈیم سے شروع ہوکر نہرو اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوئی اس دوڑ کی سب سے خاص بات 21 سالہ یہوالاو کی زبردست کارکردگی تھی۔

Published: undefined

گزشتہ ماہ ورلڈ ایتھلیٹکس ہاف میراتھن چمپئن شپ میں تیسرے نمبر پر آنے والی یہوالاو نے 64 منٹ 46 سیکنڈ میں ریس مکمل کی جو اس ہاف میراتھن کی تاریخ کا دوسرا تیز ترین وقت ہے۔ انہیں انعامی رقم کے طور پر 27000 ڈالر ملے۔ اس کے علاوہ انہیں 10000 ڈالر ریکارڈ بونس کے طور پر بھی ملے۔ خواتین کے زمرے میں کینیا دوسرے اور ایتھوپیا تیسرے نمبر پر رہا۔

Published: undefined

مردوں کے زمرے میں ویلے لیگن نے دو بار کے چیمپیئن اور ہم وطن آندملاک بیلہو کو ایک معمولی فرق سے شکست دے کر پہلا مقام حاص کیا ۔ ویلے لیگن نے 58 منٹ 53 سیکنڈ میں دوڑ پوری کی جبکہ بیلہو نے 58 منٹ 54 سیکنڈ کا وقت لیا۔ مردوں کے زمرے میں ایتھوپیا دوسرے اور یوگاڈا تیسرے نمبر پر رہا۔ ویلے لیگن کو 27 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملی۔

Published: undefined

ہندوستان کے اویناش سابلے نے 60 منٹ 30 سیکنڈ کا شاندار وقت نکالا اور قومی ریکارڈ توڑتے ہوئے مردوں کے زمرے میں 10 ویں نمبر پر رہے۔ اویناش ہندوستانیوں میں فاتح بنے۔ انہیں ہندوستانیوں میں فاتح ہونے پر ساڑھے تین لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ایک لاکھ روپے کا ریکارڈ بونس ملا۔

Published: undefined

خواتین کے زمرے میں ورلڈ ریکارڈ میراتھن ریکارڈ یافتہ اور حالیہ لندن میراتھن کی فاتح بریگیڈ کوسیگی بدقسمتی سے 8 کلومیٹر کے بعد لڑکھڑاتے ہوئے سڑک کے کنارے چلی گئیں اور دوڑ سے باہر ہوگئیں۔ خواتین کے زمرے میں کینیا کی روتھ چیپناگیٹچ 65 منٹ 06 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے اور ایتھوپیا کی ابابل یشنیہ 65 منٹ 21 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔

Published: undefined

مردوں کے زمرے میں رنرز نے 60 منٹ سے بھی کم وقت اور تین رنرز نے 59 منٹ سے بھی کم وقت لیا۔ تینوں رنرز نے تقریباً56 منٹ میں 20 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا، لیکن اس کے بعد ویلے لیگن نے غضب کی دوڑ لگائی اور بیلہو کو آخری لمحات میں پیچھے چھوڑکر خطاب اپنے نام کرلیا۔

Published: undefined

ویلے لیگن نے 58:53 منٹ میں فنش لائن عبور کی جو سال کا تیسرا تیز ترین وقت ہے۔ بیلہو نے 58:54 منٹ میں دوسرے اور یوگانڈا کے اسٹیفن کسا نے 58:56 منٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بیلہو اور کسا نے اپنا ذاتی بہترین وقت لیا۔

Published: undefined

کورونا کے اس مشکل وقت میں اس بار دنیا کے تقریباً 13500 لوگوں نے دہلی ہاف میراتھن 2020 میں حصہ لیا۔ اس نے تین زمروں میں حصہ لیا۔ اس میں تین زمروں میں دوڑ ہوئی جس میں ہاف میراتھن (21.097 کلومیٹر)، اوپن 10 کے (10 کلومیٹر) اور گریٹ دہلی رن (پانچ کلومیٹر) شامل ہیں۔ ایلیٹ رنرز نہرو اسٹیڈیم سے دوڑے جبکہ دنیا بھر سے ہزاروں رنرز ایئرٹیل دہلی ہاف میراتھن کے خصوصی موبائل ایپ کے ذریعے دوڑ میں شامل ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز