کھیل

کامن ویلتھ گیمز 2022: ٹیبل ٹینس میں بھی ہندوستان نے جیتا طلائی تمغہ، ہر طرف جشن

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں مجموعی طور پر ہندوستان کے نام اب تک 12 تمغے ہو چکے ہیں، ان میں 5 طلائی، 4 نقرئی اور 3 کانسے کے تمغے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستانی ٹیبل ٹینس ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا ہے۔ اس طلائی تمغہ کے ساتھ ہی کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کے نام تین طلائی تمغے ہو گئے ہیں اور اب تک ہوئی اس بہترین کارکردگی سے پورے ملک میں جشن کا ماحول ہے۔ طلائی تمغہ، نقرئی تمغہ اور کانسہ کا تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ہر طرف سے مبارکبادیاں مل رہی ہیں۔ مجموعی طور پر ہندوستان کے نام اب تک 12 تمغے ہو چکے ہیں۔ ان میں 4 نقرئی اور 3 کانسے کے تمغے ہیں۔

Published: undefined

ہندوستانی مرد ٹیم نے ٹیبل ٹینس کے فائنل مقابلے میں سنگاپور کو ایک کے مقابلے تین پوائنٹ سے شکست دے دی۔ ہندوستان کی جانب سے ہرمیت دیسائی اور جی ساتھیان نے ڈبلس میچ میں پہلا گیم جیت درج کر ہندوستان کو شاندار شروعات دلا دی تھی۔ حالانکہ چیو جھے یو کلیرینس نے اگلا گیم جیت کر سنگاپور کو ایک ایک کی برابری پر لا کھڑا کیا تھا۔ پھر جی ساتھیان اور ہرمیت دیسائی نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر ہندوستان کا طلائی تمغہ پختہ کر دیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ مرد ٹیبل ٹینس کی ٹیم ایونٹ میں ہندوستان نے لگاتار دوسری بار طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ 2018 کے گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز میں بھی ہندوستانی مرد ٹیبل ٹینس ٹیم نے طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔ اس وقت ہندوستانی ٹیم نے فائنل مقابلے میں نائیجیریا کو تین کے مقابلے صفر پوائنٹ سے شکست دی تھی۔

Published: undefined

بہرحال، ہندوستان کے لیے ابھی تک حاصل تمغوں میں سب سے بہترین کارکردگی ویٹ لفٹنگ کھلاڑیوں کی رہی ہے۔ انھوں نے ہندوستان کے لیے مجموعی طور پر آٹھ تمغے حاصل کیے ہیں۔ دو تمغے جوڈو میں، ایک تمغہ لان بالس میں اور ایک تمغہ ٹیبل ٹینس میں حاصل ہوا ہے۔ قابل ذکر یہ بھی ہے کہ آج لان بالس میں خاتون ہندوستانی ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ہندوستانی کاتون لان بالس ٹیم کی اس کے لیے کافی پذیرائی ہو رہی ہے۔ اس شعبہ میں حاصل کیا گیا طلائی تمغہ کئی معنوں میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined