کھیل

بلغاریہ: ٹیکسی ڈرائیور کی 17 سالہ بیٹی نے رقم کی تاریخ، چینی پہلوان کو پٹخنی دے کر لہرایا ہندوستانی پرچم

ہندوستان کی نوجوان خاتون پہلوان کاجل نے 17 سال کی عمر میں چین کی پہلوان کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا ہے۔ کاجل نے خواتین کے 72 کلوگرام والے زمرہ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

<div class="paragraphs"><p>کاجل دوچک، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/ddsportschannel">@ddsportschannel</a></p></div>

کاجل دوچک، تصویر @ddsportschannel

 

بلغاریہ میں منعقد انڈر-20 عالمی کشتی چمپئن شپ ہندوستان کی جواں سال خاتون پہلوان کاجل دوچک کے لیے یادگار ثابت ہوا ہے۔ بلغاریہ کے سموکاف میں کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ میں ٹیکسی ڈرائیور کی 17 سالہ بیٹی کاجل نے فائنل مقابلے میں چینی پہلوان کو پٹخنی دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا ہے۔ انھوں نے اس مقابلے میں چین کی لیو یوکی کو 6-8 سے شکست دی اور ہندوستان کا پرچم لہرا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

Published: undefined

کاجل دوچک کی کارکردگی اس پورے ٹورنامنٹ میں لاجواب رہی۔ انھوں نے سب سے پہلے بلغاریہ کی ایملی مہائیلووا اور کرغستان کی کیئرکل شارشیبائیوا کو شکست دے کر سبھی کی توجہ اپنی طرف مبذول کی۔ بعد ازاں انھوں نے سیمی فائنل میں امریکہ کی جیسمین رابنسن کو 6-13 سے شکست فاش دے کر فائنل میں اپنی جگہ پختہ کر لی۔ سیمی فائنل کی کارکردگی نے ایک طرح سے لوگوں کو حیران کر دیا، اور سبھی کاجل کی تعریف کرتے ہوئے نظر آئے۔

Published: undefined

فائنل مقابلے میں کاجل نے چینی پہلوان لیو یوکی کو زبردست ٹکر دی۔ ایک وقت تو ایسا تھا جب کاجل نے 0-4 کی سبقت حاصل کر لی تھی۔ اس کے بعد چینی پہلوان نے واپسی کی اور کاجل کو سخت چیلنج پیش کیا۔ لیکن کاجل نے بھی اچھا ڈیفنس دکھایا اور موقع ملتے ہی جارحانہ رخ بھی اختیار کیا۔ آخر میں انھوں نے فائنل مقابلہ 6-8 سے اپنے نام کر لیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کاجل سونی پت واقع لٹھ جولی گاؤں سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کے والد ٹیکسی ڈرائیور ہیں۔ بھلے ہی اس کے گھر کی معاشی حالت بہت اچھی نہین تھی، لیکن والد نے ہمیشہ کشتی کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ دراصل والد اور چچا دونوں ہی کشتی لڑ چکے ہیں اور انھوں نے کاجل کو بچپن سے ہی تربیت دینی شروع کر دی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ کاجل اب اس کھیل کی ماہر کھلاڑی بن گئی ہے۔ اس نے 2024 میں 73 کلوگرام زمرہ میں انڈر-17 ایشیائی خطاب اور 69 کلوگرام زمرہ میں انڈر-17 عالمی خطاب جیتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined