کھیل

لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں باکسنگ کی واپسی، آئی او سی نے دی منظوری

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں باکسنگ کو دوبارہ شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

کوسٹا نوارینو (یونان): بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ایگزیکٹو بورڈ نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں باکسنگ کو دوبارہ شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ پیر کے روز یونان کے کوسٹا نوارینو میں آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ سبکدوش ہونے والے آئی او سی صدر تھامس باخ نے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اس فیصلے کی تصدیق کی۔

Published: undefined

باخ نے کہا، "فروری میں ورلڈ باکسنگ کو عبوری تسلیم شدہ حیثیت دیے جانے کے بعد ہم یہ فیصلہ کرنے کے قابل ہوئے۔ اب اسے آئی او سی سیشن میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، اور مجھے پورا یقین ہے کہ اس کی منظوری مل جائے گی۔ اس کے بعد پوری دنیا کے باکسرز لاس اینجلس اولمپکس میں شرکت کر سکیں گے، بشرطیکہ ان کی قومی فیڈریشن کو ورلڈ باکسنگ سے تسلیم شدہ حیثیت حاصل ہو۔"

Published: undefined

واضح رہے کہ باکسنگ 1904 سے اولمپک کھیلوں کا حصہ ہے۔ تاہم، 2019 میں آئی او سی نے انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کی تسلیم شدہ حیثیت معطل کر دی تھی۔ یہ اقدام گورننس میں بدانتظامی، آپریشنل خامیوں اور مالیاتی بے ضابطگیوں کے باعث کیا گیا تھا۔

اس معطلی کے بعد 2020 ٹوکیو اولمپکس میں باکسنگ کو آئی او سی کے زیر انتظام کرایا گیا تھا۔ اب آئی او سی نے ورلڈ باکسنگ کو عبوری حیثیت دے کر باکسنگ کو دوبارہ اولمپک پروگرام کا حصہ بنا دیا ہے۔

Published: undefined

ورلڈ باکسنگ کو رواں سال فروری میں آئی او سی نے عبوری طور پر تسلیم کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد باکسنگ کے لیے ایک نیا راستہ کھل گیا، جو آئی او سی کی براہِ راست نگرانی میں ہوگا۔ اس کے تحت وہ قومی فیڈریشنز جو ورلڈ باکسنگ کی رکن ہیں، ان کے باکسرز کو لاس اینجلس اولمپکس میں شرکت کا موقع ملے گا۔

آئی او سی کے اس فیصلے پر عالمی باکسنگ برادری نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ کھیل کے ماہرین کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے باکسنگ کے مستقبل کو استحکام ملے گا اور باکسرز کے لیے بین الاقوامی سطح پر زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined