کھیل

مکہ بازی چیمپئن شپ: امت سیمی فائنل میں، ہندوستان کے 13 تمغے یقینی

عالمی چیمپئن شپ میں نقرئی تمغہ جیت چکے دفاعی چیمپئن پنگھل کو 52 کلوگرام زمرے کے مقابلے میں منگولیا کے کھرکھو این کھنمداخ کو تین۔ دو سے شکست دی اور سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

دبئی: ٹوکیو اولمپک کے لئے ٹکٹ حاصل کرچکے ہندوستان کے مرد مکے باز امت پنگھل (52 کلوگرام) نے دبئی میں جاری 2021 اے ایس بی سی خاتون اور مرد ایشیائی مکہ بازی چیمپئن شپ کے تیسرے دن بدھ کے روز سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ مقابلے میں ہندوستان کا 13 واں تمغہ یقینی کر دیا۔

Published: undefined

عالمی چیمپئن شپ میں نقرئی تمغہ جیت چکے دفاعی چیمپئن پنگھل کو 52 کلوگرام زمرے کے مقابلے میں منگولیا کے کھرکھو این کھنمداخ کو تین۔ دو سے شکست دی اور سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ دونوں مکہ باز جب پچھلے سال جارڈن کے عمان میں منعقدہ ایشیائی اولمپک کوالیفائر میں آمنے سامنے تھے تب منگولیائی مکہ باز نے پنگل کو زبردست چیلنج دیا تھا لیکن پنگل میچ جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔ امت پنگھل سیمی فائنل میں قزاقستان کے مکہ باز ساکین بیبوسینوف سے مقابلے ہوں گے۔ امت نے ساکین کو 2019 عالمی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ہرایا تھا۔ بعد میں امت نے اپنے زمرے کا طلائی تمغہ جیتا تھا۔

Published: undefined

اس سے پہلےسمرنجیت کور (60 کلوگرام)، ساکشی (54 کلوگرام) اور جیسمین (57 کلوگرام) نے آخری -4 مرحلے میں جگہ بنالی اور چھ بار کی عالمی چیمپئن ایم سی میری کام (51 کلوگرام)، لال بُتسائی (64 کلوگرام)، لیولینا بورگوہن (69) کلوگرام)، پوجا رانی (75 کلوگرام)، مونیکا (48 کلوگرام)، سویٹی (81 کلوگرام) اور انوپما (+81 کلوگرام) کے ساتھ جا ملیں۔ سمرنجیت، ساکشی اور جیسمین کی اس کامیابی سے، ہندوستانی خواتین نے ہر وزن کے زمرے میں تمغے کو یقینی بنایا ہے۔

Published: undefined

شیو تھاپا اور سنجیت نے بھی مردوں کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ ملک، اب باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا (بی ایف آئی) اور متحدہ عرب امارات باکسنگ فیڈریشن کے ذریعہ مشترکہ طور پر منعقد اس ممتاز ٹورنامنٹ میں کم از کم 13 تمغے یقینی کرچکا ہے اور اس نے دو سال پہلے 13 تمغہ جیتنے کی اپنی بہترین کارکردگی کی برابری کرلی ہے۔

Published: undefined

عالمی چیمپین شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی پنجاب کی سمرنجیت نے ایشین چیمپین شپ میں لگاتار دوسرے میڈل کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے 60 کلو وزن کے زمرے کے کوارٹر فائنل میچ میں ازبک باکسر ریخونا کوڈروفا کو 4-1 سے شکست دے دی۔ 2019 میں اسی ایونٹ کے پچھلے ایڈیشن میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے سمرنجیت کا مقابلہ اب جمعرات کو سیمی فائنل میں قازقستان کی رمما وولوشینکو سے ہوگا۔ ساکشی اور جیسمین نے بھی اپنے اپنے زمرے میں آسان جیت حاصل کرلی۔

Published: undefined

ساکشی نے تاجکستان کی کھلاڑی کو پانچ۔صفر سے شکست دے کر ٹاپ سیڈیافتہ دینا جھولامن کے خلاف سیمی فائنل میں اپنا چیلنج پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔ جیسمین نے بھی منگولیائی کھلاڑی کو چار۔ایک سے ہرایا۔ وہ سیمی فائنل میں قزاقستان کی ولادسلاوا ککھتا کا سامنا کریں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined