کھیل

بلیک گوورس کی ہیٹ ٹرک، آسٹریلیا نے ہندوستان کو دی شکست

اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے سیریز میں دو-صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا اب بدھ کے روز تیسرے میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کی مرد ہاکی ٹیم نے بلیک گوورس کی ہیٹ ٹرک کی مدد سے اتوار کو پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ہندوستان کو 7-4 سے شکست دی۔ ہندوستان کی جانب سے کپتان ہرمن پریت سنگھ (تیسرا، 60 ویں منٹ)، ہاردک سنگھ (25ویں منٹ) اور محمد راحل (36ویں منٹ) نے گول کئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے گوورس (12ویں، 27ویں، 53ویں) کے علاوہ جیک ویلش (17ویں، 24ویں)، جیکب اینڈرسن (48ویں) اور جیک ویٹن (49ویں منٹ) نے گول کئے۔

Published: undefined

پہلے میچ میں پانچ۔چار سے سنسنی خیز جیت درج کرنے کے بعد آسٹریلیا اس میچ کے لیے مزید جارحیت کے ساتھ میدان میں اترا۔ کپتان ہرمن پریت نے تیسرے منٹ میں پنالٹی کارنر کے ذریعے ہندوستان کو ابتدائی برتری دلائی لیکن دفاع کی کمی انہیں مہنگی پڑی۔

Published: undefined

تیسرے کوارٹر کے اختتام تک، آسٹریلیا صرف چار۔تین سے آگے تھا۔ چوتھے کوارٹر کے آغاز میں آسٹریلیا نے ہندوستانی دفاع کی خراب کارکردگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین گول کر کے میچ اپنے قبضہ میں کر لیا۔ ہرمن پریت نے آخری لمحات میں پنالٹی اسٹروک پر گول کیا لیکن اس سے شکست کا فرق ہی کم ہو سکا۔

Published: undefined

اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے سیریز میں دو-صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا اب بدھ کے روز تیسرے میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined