کھیل

ایشیا کپ: سنگا پور کو 1-9 سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچا ہندوستان

گرجیت کور نے 8ویں، 37ویں، 48ویں منٹ میں ہیٹ ٹرک کی، جبکہ مونیکا نے 6ویں اور 17ویں منٹ میں گول کرکے ہندوستان کی پوزیشن مستحکم کی۔

انڈین ویمن ہاکی ٹیم، فائل تصویر آئی اے این ایس
انڈین ویمن ہاکی ٹیم، فائل تصویر آئی اے این ایس 

مسقط: انڈین ویمن ہاکی ٹیم نے سنگاپور کو پیر کو 1-9 سے ہراکر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں داخل ہونے کے ساتھ ہی اسپین اور نیدر لینڈ میں ہونے والے 2022 ایف آئی ایچ ویمن ہاکی ورلڈ کپ میں بھی اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔ سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ 26 جنوری کو کوریا سے ہوگا۔ ہندوستان نے اپنا آخری پول اے میچ پیر کو مسقط میں سنگاپور کے خلاف 1-9 سے جیتا تھا۔ اس سے قبل ہندوستان کو جاپان کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہندوستان نے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا کو 0-9 سے شکست دی تھی۔

Published: undefined

گرجیت کور نے 8ویں، 37ویں، 48ویں منٹ میں ہیٹ ٹرک کی، جبکہ مونیکا نے 6ویں اور 17ویں منٹ میں گول کرکے ہندوستان کی پوزیشن مستحکم کی۔ اس کے علاوہ جیوتی نے 43ویں اور 58ویں منٹ میں گول کئے۔ ہندوستان کی جانب سے وندنا کٹاریا اور ماریانا کجور نے ایک ایک گول کیا۔ سنگاپور کی جانب سے واحد گول لی من ٹوہ (43) نے کیا۔ ہندوستان نے پہلے کوارٹر میں سنگاپور کے سرکل پر حملہ کیا اور پہلے 15 منٹ پر غلبہ حاصل کیا۔ مونیکا نے میچ کے چھٹے منٹ میں واضح ریورس فلک کے ذریعے پہلا گول کیا۔ اس کے فوراً بعد ہندوستان نے وندنا اور گرجیت کے گول کی بدولت 0-3 کی برتری حاصل کی، جنہوں نے 8ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو کامیابی سے گول میں بدل دیا۔

Published: undefined

اگلے ہی منٹ میں ہندوستانی ٹیم نے میچ کا دوسرا پنالٹی کارنر حاصل کیا۔ تاہم سنگاپور کے گول کیپر یو ٹونگ لیو نے اسے بچا لیا۔ نوجوان فارورڈ ماریانا نے چوتھا گول 10ویں منٹ میں کیا۔ دوسرے کوارٹر کا آغاز بھی اسی طرح ہوا۔ ہندوستان سنگاپور کے ہاف میں داخل ہوا اور دوسرے کوارٹر کے دوسرے ہی منٹ میں اسے پنالٹی کارنر ملا۔ میچ کی لے سیٹ کرنے والی تجربہ کار مونیکا نے ہندوستان کے لئے پانچواں اور میچ کا اپنا دوسرا گول کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔

Published: undefined

سویتا کی زیرقیادت ہندوستان نے دوسرے ہاف کے ابتدائی منٹوں میں دو پنالٹی کارنر جیتے لیکن اپنی برتری کو بڑھانے کے موقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ اس کے بعد ہندوستان کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا جسے میچ کے 37ویں منٹ میں ڈریگ فلک ماہر گرجیت نے گول میں بدل دیا۔

Published: undefined

سنگاپور نے تیسرے کوارٹر کے 43ویں منٹ میں پنالٹی کارنر حاصل کیا اور لی من ٹوہ کی کوشش سے پہلا گول کرنے میں کامیاب رہی۔ اس کے بعد ہندوستان کی جیوتی نے بھی گول کیا۔ اس نے تیسرے کوارٹر کے اختتام پر اسکور لائن کو 1-7 پر دھکیل دیا۔ ہندوستان نے 48ویں منٹ میں گرجیت کے پنالٹی کارنر کی مدد سے اپنی تعداد میں آٹھواں گول کیا۔ اس کے بعد جیوتی نے 58ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول کیا۔ اس طرح میچ 1-9 کے اسکور پر ختم ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined