کھیل

مکہ بازی: امت چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلے ہندستانی بنے

امت پنگھل نے روس میں عالمی مکہ بازی مقابلہ کے 52 کلوگرام فلائی ویٹ زمرہ کے فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی لیکن انہیں سنیچر کو خطابی مقابلہ میں شکست کھانے کے بعد چاندی کے تمغہ پر اکتفا کرنا پڑا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہندستان کے امت پنگھل نے روس کے ایکاٹیرنبرگ میں عالمی مکہ بازی مقابلہ کے 52 کلوگرام فلائی ویٹ زمرہ کے فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی لیکن انہیں سنیچر کو خطابی مقابلہ میں شکست کھانے کے بعد چاندی کے تمغہ پر اکتفا کرنا پڑا۔

Published: 22 Sep 2019, 12:10 PM IST

امت کو فائنل میں ازبکستان کے شاخوبدین جوئروف سے 0-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے عالمی مقابلہ میں ہندستان کی طرف سے پہلا سونے کا تمغہ جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا۔ امت اس طرح عالمی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلے ہندستانی مرد مکہ باز بن گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ایک دیگر ہندستانی مکہ باز منیش کوشک کو 63 کلوگرام میں کانسہ کا تمغہ ملا تھا۔

Published: 22 Sep 2019, 12:10 PM IST

یہ پہلا موقع ہے جب ایک عالمی چیمپئن شپ میں ایک ساتھ دو ہندستانیوں نے تمغے جیتے ہیں۔ ا س سے پہلے 2009 میں وجیندر سنگھ، 2011میں وکاس کرشنن، 2015 میں شیوا تھا پااور 2017 میں گورو بدھوڑی نے کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔

Published: 22 Sep 2019, 12:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Sep 2019, 12:10 PM IST