سماج

امریکہ کا روس اور چین کے خلاف نئی پابندیوں کا منصوبہ

امریکہ نے یوکرین کی جنگ میں ایرانی ڈرونز استعمال کرنے پر ماسکو کو سزا دینے کے لیے نئی پابندیوں کا منصوبہ بنایا ہے۔غیر قانونی کاروبار کے الزام میں تقریباً 170چینی کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

امریکہ کا روس اور چین کے خلاف نئی پابندیوں کا منصوبہ
امریکہ کا روس اور چین کے خلاف نئی پابندیوں کا منصوبہ 

خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے وال اسٹریٹ جرنل کے حوالے سے بتایا کہ دو امریکی سینیئر افسران کا کہنا ہے کہ امریکہ جمعے کے روز تقریباً 170 چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرے گا جو واشنگٹن کے بقول بحرالکاہل میں غیر قانونی ماہی گیری کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

Published: undefined

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے سمندری حدود میں اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کے مقصد سے ماہی گیری کے بیڑے کو حد سے زیادہ استعمال کرنے کے سبب خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ یہ پابندیاں گلوبل میگنیٹسکی ایکٹ کے تحت نافذ کی جائیں گی۔ سن 2016 کا یہ قانون امریکی حکومت کو بیرون ملک دنیا بھر میں ان سرکاری افسران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اختیار دیتا ہے جو مبینہ طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ ان پابندیوں کے تحت کمپنیوں کے اثاثوں کو منجمد کیا جا سکتا ہے اور ان سے وابستہ افراد کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

وائٹ ہاوس کے ترجمان جان کربی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران یوکرین کے خلاف استعمال کرنے کے لیے روس کو فوجی ڈرونز مسلسل فراہم کر رہا ہے۔ امریکہ اس کی مذمت کرتا ہے۔

Published: undefined

امریکی حکام کے مطابق ان پابندیوں کے تحت روسی دفاعی صنعت سے وابستہ متعدد کمپنیوں کو نشانہ بنایا جائے گا جو ایرانی ڈرونز کی خریداری میں ملوث ہیں۔

Published: undefined

ترکی کے خلاف بھی پابندیاں

بائیڈن انتظامیہ نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے انتہائی قریبی معروف تاجر سیتکی ایان اور ان کی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزارت خزانہ نے جمعرات کے روز بتایا کہ سیتکی ایان پر نیز ان کے اور ان کے خاندان کے افراد سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

یہ پابندیاں ایرانی تیل کی فروخت پر امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کے سبب نافذ کی جا رہی ہیں۔ سیتکی ایان اور ان کے خاندان کے افراد کی کمپنیوں نے مبینہ طور پر ایران کے پاسداران انقلاب کو مالی تعاون کے لیے لاکھوں ڈالر کے تیل فروخت کرنے میں مدد کی ہے۔

Published: undefined

امریکی محکمہ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ ایان اور ان کی کمپنیوں نے تیل کی فروخت سے ہونے والی آمدنی سے پاسداران انقلاب کے علاوہ لبنان کی حزب اللہ تحریک کی بھی مدد کی۔ امریکہ نے ان دونوں تنظیموں کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined