سماج

پاکستان پر چین کے واجب الادا قرضوں پر امریکہ فکرمند کیوں؟

امریکہ کو اقتصادی بحران سے دوچار پاکستان پر چین اور دیگر ملکوں کے واجب الادا قرضوں پر تشویش ہے۔ یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے نے اسلام آباد کے دورے کے دوران کہی۔

پاکستان پر چین کے واجب الادا قرضوں پر امریکہ فکرمند کیوں؟
پاکستان پر چین کے واجب الادا قرضوں پر امریکہ فکرمند کیوں؟ 

پاکستان تاریخی لحاظ سے واشنگٹن کا قریبی اتحادی ہے لیکن بڑی تیزی سے چین کے قریب ہوتا جا رہا ہے، جس نے اسے اربوں ڈالر کے قرضے فراہم کیے ہیں اور وہ اس وقت اسلام آباد کا سب سے بڑا قرض دہندہ ہے۔

Published: undefined

پاکستان کو کئی دہائیوں کی بلند افراط زر اور قرضوں کی ادائیگی کی مسلسل ذمہ داری کی وجہ سے غیر ملکی زرمبادلہ کے انتہائی کم ذخائر کے پیش نظر اس وقت شدید معاشی بحران کا سامنا ہے۔ پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد ڈیرک شولے نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں صحافیوں کو بتایا، "ہم صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں چینی قرضے یا چین کو واجب الادا قرضے کے بارے میں اپنے خدشات کے بارے میں بالکل واضح ہیں۔"

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی گزشتہ برس ستمبر میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق چین اور چینی کمرشیل بینکوں کے پاس پاکستان کے 100ارب ڈالر کے مجموعی بیرونی قرضوں کا تقریباً 30 فیصد حصہ ہے۔ اس قرضے کا زیادہ تر حصہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت آیا ہے جو بیجنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا حصہ ہے۔

Published: undefined

امریکہ اور چین میں سے کسی کا انتخاب کرنا پاکستان کی مرضی

امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے کا کہنا تھا کہ واشنگٹن، اسلام آباد سے بیجنگ کے ساتھ قریبی تعلقات کے ''خطرات" کے بارے میں بات کر رہا ہے لیکن وہ پاکستان کو امریکہ اور چین میں سے کسی ایک کے انتخاب کے لیے نہیں کہے گا۔

Published: undefined

ماضی میں افغانستان میں جنگ کے باعث اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات میں سرد مہری پیدا ہوئی تھی لیکن حالیہ مہینوں میں بڑھتے ہوئے اعلیٰ سطح کے دوروں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ چین اور امریکہ کے حکام جمعے کو قرضوں پر نئی خودمختار کثیر ملکی گول میز کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔

Published: undefined

جی سیون ممالک اور قرضہ دینے والے اداروں نے طویل عرصے سے مقروض ممالک کو قرضوں سے نجات دلانے کے لیے وسیع تر کوششوں پر زور دیا ہے تاکہ وہ سماجی خدمات میں کٹوتیوں سے بچ سکیں، جس سے بدامنی جنم لیتی ہے۔

Published: undefined

امریکی وزیر خزانہ جینٹ ایلن اور جی سیون کے دیگر حکام چین کو، جو قرضے دینے والا دنیا کا اب سب سے بڑا خودمختار ملک ہے، قرضے سے نجات کی کوششوں میں اہم رکاوٹ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ڈیرک شولے نے مزید کہا کہ امریکہ موجودہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

Published: undefined

امریکی وفد کا اسلام آباد کا یہ دورہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب پاکستانی معیشت تباہ کن سیلاب سے شدید طور پر متاثر ہوئی ہے۔ دوسری طرف آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے اور ورچوئل میٹنگ رواں ہفتے دوبارہ شروع ہونے والے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined