سماج

فلسطینی علاقوں میں شہری ہلاکتیں، اقوام متحدہ کی طرف سے مذمت

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے فلسطین میں شہریوں کی ہلاکتوں کو "ناقابل قبول" قرار دیا۔ انہوں نے غزہ سے اسرائیل پر اندھادھند راکٹ داغنے کی بھی مذمت کی۔

فلسطینی علاقوں میں شہری ہلاکتیں، اقوام متحدہ کی طرف سے مذمت
فلسطینی علاقوں میں شہری ہلاکتیں، اقوام متحدہ کی طرف سے مذمت 

اسرائیلی فوج اور اسلامی جہاد نے جمعرات کے روز بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ میں ایک عمارت پر فضائی حملے کر کے فلسطینی عسکریت پسند گروپ اسلامی جہاد کے ایک اعلیٰ کمانڈر کو ہلا ک کر دیا۔

Published: undefined

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اسلامی جہاد کے راکٹ لانچنگ یونٹ کے سربراہ علی غالی اور دو دیگر عسکریت پسندوں کو خان یونس میں ایک رہائشی کمپلکس میں نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ غالی نے حالیہ مہینوں میں اسرائیل کے خلاف راکٹ حملوں کی ہدایت دی تھی اور ان میں حصہ لیا تھا۔

Published: undefined

اسرائیلی حکام نے بتایا کہ فلسطینی عسکریت پسندوں نے بدھ کے روز اسرائیل پر 400 سے زائد راکٹ داغے لیکن زیادہ تر راکٹ یا تو کھلے علاقوں میں گرے یا انہیں ناکام کردیا گیا۔ جنوبی اسرائیل میں راکٹ حملوں سے چار مکانات کو نقصان پہنچا۔

Published: undefined

تحمل سے کام لینے کی اقوام متحدہ سربراہ کی اپیل

غزہ میں فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ لڑائی کے دوران عسکریت پسندوں اور شہریوں سمیت 20 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے شہریوں کی ہلاکتوں کو "ناقابل قبول" قرار دیتے ہوئے انہیں فوراً روکنے کی اپیل کی۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ انہوں نے تمام فریقین سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ گوٹیرش نے غزہ سے اسرائیل پر اندھا دھند راکٹ داغنے، جو کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، کی بھی مذمت کی۔

Published: undefined

فرحان حق کا کہنا تھا، "سکریٹری جنرل تمام متعلقہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور دشمنی کو روکنے کے لیے کام کریں۔" اسلامی جہاد کے ترجمان داؤد شہاب نے بتایا کہ مصر نے جنگ بندی کے لیے ثالثی شروع کردی ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے اسرائیلی سرکاری خبر رساں ادارے کے اے این کو بتایا کہ وہ مصر کی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Published: undefined

تقریباً روزانہ فضائی حملے اور راکٹ فائرنگ

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے منگل سے لے کر اب تک 100 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں راکٹ لانچنگ کے مقامات شامل ہیں۔ اس نے جب سے غزہ پر تازہ فضائی حملے شروع کیے ہیں اس کے بعد سے اسلامی جہاد کے تین کمانڈر ہلا ک ہو چکے ہیں۔ یہ فضائی حملے ایسے وقت کیے گئے ہیں جب غزہ کی پٹی میں اسرائیلی اور عسکریت پسندوں کے درمیان پہلے سے ہی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ ہفتے اسلامی جہاد کے ایک سینیئر رکن کی اسرائیلی حراست میں بھوک ہڑتال کے دوران موت کے بعد سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ان کی موت کے بعد عسکریت پسندوں نے جنوبی اسرائیل کی طرف کئی راکٹ داغے جس کے جواب میں اسرائیل نے فضائی حملے کیے۔ بدھ کے روز ایک ٹیلی ویژن خطاب میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسلامی جہاد کو شدید دھچکا لگا ہے لیکن انہوں نے خبر دار کیا کہ مہم "ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔"

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ "ہم دہشت گردوں اور انہیں بھیجنے والوں سے کہتے ہیں: آپ ہر جگہ ہماری نگاہ میں ہیں۔ آپ چھپ نہیں سکتے اور آپ پر حملہ کرنے کے لیے جگہ اور وقت کا انتخاب ہم کرتے ہیں۔"

Published: undefined

اسلامی جہاد، حماس کے مقابلے بہت چھوٹی تنظیم

اسلامی جہاد، ایک ایرانی حمایت یادفتہ عسکریت پسند گروپ ہے، جو غزہ کی پٹی پر کنٹرول رکھنے والے عسکریت پسند گروپ حماس سے کافی چھوٹا ہے۔ یورپی یونین، امریکہ اور کئی دیگر ملکو ں نے اسلامی جہاد اور حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کررکھا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined