سماج

سابق ملکہ حسن لاکھوں ڈالر کی شراب چوری کے الزام میں گرفتار

میکسیکو کی ایک سابق ملکہ حسن اور ان کے ساتھی پر ایک ہسپانوی ریستوراں سے17 لاکھ ڈالرمالیت کی شراب چرانے کا الزام ہے۔ یہ دونوں پچھلے نو ماہ سے فرار تھے لیکن بالآخر کروشیا میں پکڑے گئے۔

سابق ملکہ حسن لاکھوں ڈالر کی شراب چوری کے الزام میں گرفتار
سابق ملکہ حسن لاکھوں ڈالر کی شراب چوری کے الزام میں گرفتار 

ہسپانوی میڈیا کے مطابق جن دونوں افراد کو گرفتارکیا گیا ہے ان میں سے ایک مبینہ طور پر میکسیکو کی سابقہ ملکہ حسن اور دوسرا ڈچ نژاد رومانیہ کا شہری ہے، جو ان کا بوائے فرینڈ بھی ہے۔ نو ماہ طویل تفتیش اور تلاشی کے بعد ان دونوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی ملی۔

Published: undefined

پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شراب کی چوری کا یہ واقعہ گزشتہ برس27 اکتوبر کو ہسپانوی شہر کیسیریس میں معروف آٹریو ہوٹل میں پیش آیا تھا۔

Published: undefined

چوری کے واقعے کے چند دنوں بعد ہی اس جوڑے نے ہسپانیہ چھوڑ دیا اور کئی یورپی ملکوں کا سفرکرتے ہوئے کروشیا پہنچے، جہاں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ اس جوڑے نے شراب کی 45 بوتلیں چرائی تھیں۔ چرائی گئی شراب میں سے چند انتہائی نادر قسم کی تھیں جن میں سے ایک کی قیمت تو تقریباً تین لاکھ پندرہ ہزار ڈالر کے قریب تھی۔

Published: undefined

تفتیش کاروں کا کیا کہنا ہے؟

پولیس نے بتایا کہ خاتون نے ایک فرضی سوئش شناختی کارڈ کے ذریعہ اٹریو ہوٹل میں چیک ان کیا۔ اس نے ایک وگ اورماسک پہن رکھا تھا اوردھوپ کا چشمہ لگا رکھا تھا۔ اس نے ہوٹل کے اسٹاف کو بتایا کہ وہ ہوٹل کے مشہور ریستوراں میں اپنے ساتھی کے ساتھ ڈنر کرنا چاہتی ہے۔

Published: undefined

پولیس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ "ریستوراں میں اپنے ساتھی کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد، اسٹاف کی دعوت پر دونوں شراب خانہ دیکھنے گئے، جو ایک عام رواج ہے۔"

Published: undefined

خاتون نے ہوٹل کے اسٹاف کی توجہ ہٹانے کے لیے دیر رات کھانا لانے کی درخواست کی حالانکہ اس وقت کچن بند ہوچکا تھا۔ اس دوران اس کا مرد ساتھی مبینہ طور پر چپکے سے شراب خانے میں داخل ہوگیا، جس کی کنجی اس نے پہلے ہی چرالی تھی۔ اس کے بعد اس نے تین بڑے بیگ میں شراب کی بوتلیں بھرلیں اور بعد میں ان بوتلوں کو ہوٹل کے تولیوں میں لپیٹ دیا۔

Published: undefined

یہ جوڑا صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے اپنے بیگ لے کر ہوٹل سے پیدل ہی چیک آوٹ کر گیا۔ ان کے چلے جانے کے بعد شراب خانے میں ہونے والی چوری کا علم ہوسکا۔ ان دونوں نے شراب کی جو بوتلیں چرائی تھیں ان میں 1806 کی Chateau d'Yquem کی ایک بوتل کے علاوہ 19 ویں صدی میں تیار کردہ چھ دیگر بوتلیں شامل تھیں۔

Published: undefined

ہوٹل کے شیف ٹونو پریز نے کہا کہ، "شراب کی ان بوتلوں کی تاریخ نہ صرف مجھ سے اور آٹریو کی تاریخ سے بلکہ کیسیریس اور اس کے شہریوں کی تاریخ نیز دنیا بھر میں شراب کے عاشقوں کی تاریخ سے بھی وابستہ ہے۔"

Published: undefined

چوری کا منصوبہ انتہائی مہارت سے تیار کیا گیا

پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں مشتبہ افراد نے نہایت باریک بینی کے ساتھ چوری کا منصوبہ تیار کیا تھا اور ایسا لگتا ہے کہ"اس کام میں وہ انتہائی ماہر اور تجربہ کار ہیں۔" تفتیش کاروں نے بتایا کہ اس جوڑے نے چوری کرنے سے قبل کئی مہینوں کے دوران ہوٹل کے ریستوراں کا تین بار جائزہ لیا تھا۔

Published: undefined

ہسپانوی پولیس نے بتایا کہ انہوں نے اس جوڑے کو پکڑنے کے لیے نیدرلینڈ، کروشیا اور رومانیہ کے اپنے ہم مناصب کے علاوہ انٹرپول کے ساتھ بھی مل کر کام کیا۔ فی الحال ان دونوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

کروشیائی حکام نے ان دونوں کو اس وقت گرفتار کرلیا جب یہ مونٹی نیگرو سے کروشیا میں داخل ہورہے تھے۔ ہسپانوی میڈیا کے مطابق چوری شدہ شراب ابھی تک برآمد نہیں ہوسکی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined