سماج

ہمیں جہیز نہیں چاہیے لیکن اپنی بیٹی کو تو دیجیے

ہمارے پاس ﷲ کا دیا سب کچھ ہے، بس آپ اپنی بیٹی کو اس کی خواہش اور اپنی استطاعت سے جو جہیز دینا چاہیں، دے سکتے ہیں۔ یہ وہ رٹے ہوئے الفاظ ہیں، جو لالچی لوگ جہیز کی آڑ میں حسبِ ذائقہ دہراتے رہتے ہیں۔

ہمیں جہیز نہیں چاہیے لیکن اپنی بیٹی کو تو دیجیے
ہمیں جہیز نہیں چاہیے لیکن اپنی بیٹی کو تو دیجیے 

جہیز خوری کا ٹرینڈ دراصل ہمارے معاشرے کی رگوں میں کینسر کی سی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ سماجی بے چینی تیزی سے کروٹ لے رہی ہے۔ عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گئے ہیں۔ ہر چیز کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں۔ لوگ نفسیاتی مریض بنتے جا رہے ہیں۔ اس کٹھن دور میں لڑکے والوں کی جانب سے جہیز کا مطالبہ والدین کو پریشانی میں مبتلا کر دیتا ہے۔ اگر جہیز کی ڈیمانڈ پوری نہ کی جائے تو بہت سی لڑکیوں کی یا تو شادی نہیں ہو پاتی اور اگر ہو بھی جائے تو انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر ٹارچر کیا جاتا ہے۔ ایسی پاکستانی خواتین جن کی شادی میں قدغن کی وجہ جہیز ہوتا ہے۔ ان میں سے کثیر تعداد کا کہنا ہے کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہ اپنے والدین کے لیے بوجھ بن گئی ہیں۔ نیز ایسی لڑکی جسے کوئی عارضہ لاحق ہو اس سے شادی کرنے کے لیے لڑکے اور اس کے خاندان والے زیادہ جہیز کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Published: undefined

افسوسناک پہلو تو یہ ہے کہ پاکستان کا پڑھا لکھا طبقہ بھی وہی کر رہا ہے، جو کوئی جاہل اور گنوار کرتا ہے۔ شادی کے نام پر دکھاوا اور نمودونمائش کا بازار گرم ہے۔ مارننگ شوز میں صبح سویرے رچائی جانے والی مصنوعی شادیوں نے لوگوں کو ورطہء حیرت میں ڈالا ہوا ہے۔ ان شوز میں دکھائی جانے والی دلہنوں کے عروسی ملبوسات عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنرز کے ڈیزائن کیے ہوتے ہیں، جن کی مالیت لاکھوں میں ہوتی ہے۔ میک اَپ آرٹسٹ کے چارجز اتنے ہائی فائی کہ سونے کے بھاؤ، ایچ ڈی فوٹو شوٹ، مہنگی جیولری اور دیگر خرافات نے غرباء کو احساس کمتری میں ڈال دیا ہے۔

Published: undefined

لڑکے کے خاندان والے نام نہاد اسٹیٹس اور اسٹینڈر کے زیر اثر بارات والے دن ہی چاہتے ہیں کہ سب کے سامنے دلہے کو مہنگے تحائف عنایت کیے جائیں تاکہ ان کے خاندان میں لڑکے کا شملہ اونچا ہو سکے۔ لیکن سچ تو یہ ہے غریب کی بیٹیاں جہیز اور اس سے منسلک دیگر لوازمات نہ ہونے کے باعث گھروں میں بیٹھی بوڑھی ہو رہی ہیں۔ والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو اپنی حیثیت سے بڑھ کر سامانِ زندگی مہیا کریں۔

Published: undefined

اس کے لیے اپنی عمر بھر کی کمائی، تنخواہیں جہیز کی نذر کر دیتے ہیں مگر جہیز اس وقت باعثِ نزاع بنتا ہے جب معاملہ طلاق تک پہنچ جائے اور جہیز سسرال کی حدود میں ہو۔ اس کے بعد اس کے حصول کے لیے تھانہ، کورٹ کچہریوں کے چکر کسی اذیت سے کم نہیں ہوتے۔

Published: undefined

ماہرین سماجیات کے مطابق بیٹی والوں نے اس قبیح روایت کو خود ہی زندہ رکھا ہوا ہے کہ جہیز دیے بغیر گزارہ نہیں۔ جہیز کا لین دین تو پرانی ریت و رواج ہے، جس نے دینا ہے اپنی بیٹی کی سہولت کے لیے ہی دینا ہے۔

Published: undefined

پاکستان کے کئی قبائل ایسے ہیں جو رخصتی کے موقع پر بیٹیوں کو قلیل سامان دے کر وراثت کے بڑے حق سے محروم کر دیتے ہیں اور ساتھ ہی رخصتی کے وقت دلہن کو یہ بھی تلقین کر دی جاتی ہے کہ جس گھر میں ڈولی جائے اس گھر سے ڈولا اٹھے یعنی واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔

Published: undefined

فلسفہ یہ ہے کہ لڑکی کے باپ پر ایک پیسے کا بھی بوجھ نہ ہو۔حکومت نے جس طرح رات گئے شادی بیاہ اور اس پر ہونے والی ہوائی فائرنگ اور شوروغل پر سختی سے پابندی عائد کی ہے اسی طرح جہیز پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بارات کے پرتکلف کھانے کا رواج مکمل طور پر ختم کیا جائے۔ مزید برآں بوقت نکاح قیمتی سامان یا تحائف کی فہرست باقاعدہ طور پر نکاح نامے کے ساتھ منسلک کی جائے اور اگر حکومت کی مقررہ کردہ رقم سے زیادہ مالیت کا سامان دیا گیا تو سزا کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی عائد ہو گا۔اس اقدام سے یقینا غریب والدین اس ظلمت کے دور میں سکھ کا سانس لے سکیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined