سماج

چین، تین سالہ بچہ چھٹی منزل سے گر کر بھی بچ گیا

چین میں ایک تین سالہ بچہ چھٹی منزل سے گر گیا، تاہم نیچے موجود لوگوں نے ایک کمبل کی مدد سے اسے کیچ کر لیا اور یوں یہ بچہ بچ گیا۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

جنوب مغربی چین میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جہاں ایک طرف یہ بچہ ایک بالکونی سے لٹکا ہوا نظر آ رہا ہے، جب کہ نیچے بہت سے افراد ایک کمبل کو چاروں جانب سے پکڑے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد یہ بچہ گرتا ہے، مگر نیچے موجود افراد اسے کیچ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور یہ بچہ محفوظ رہتا ہے۔

Published: undefined

یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا تھا، تاہم اس واقعے کی ویڈیو اب ہر طرف موجود ہے۔ ابتدا میں اس بچے نے کوشش کی کہ کسی طرح دوبارہ بالکونی پر چڑھ جائے، مگر ناکام رہا۔ پھر یہ بچہ بالکونی کی ریلنگ سے اپنی گرفت ختم کرتا ہے اور نیچے گرتا ہے، تو نیچے موجود بہت سے افراد اسے ایک سفید کمبل کی مدد سے بچا لیتے ہیں۔

Published: undefined

ایک مقامی شخص زہو نے چینی ٹی وی چینل سی سی ٹی وی سے بات چیت میں کہا، ''میں نے دیکھا کہ یہ بچہ بالکونی سے لٹکا ہوا ہے اور میرے دماغ میں پہلا خیال یہی آیا کہ کاش کوئی شخص اس بچے کو کیچ کر لے۔ میں دوڑ کر پہنچا تو یہ سوچ رہا تھا کہ شاید میں اس بچے کو ہاتھوں سے کیچ کر لوں گا۔ مگر ظاہر ہے یہ ممکن نہیں تھا۔‘‘

Published: undefined

اس ٹی وی چینل کے مطابق اس واقعے میں اس بچے کو کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔ زہو نے مزید بتایا، ''میں دیگر افراد کے ساتھ کمبل کو پکڑ کر کھڑا ہو گیا۔ میرے دماغ میں واحد خیال یہی تھا کہ یہ بچہ کسی طرح محفوظ رہے۔‘‘

Published: undefined

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بچہ گھر میں اکیلا تھا جب کہ اس کے گرینڈ پیرنٹس سودا سلف لینے کے لیے باہر گئے ہوئے تھے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ بچہ کس طرح بالکونی کی شیشے کی ریلنگ پر چڑھنے میں کامیاب ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو