سماج

’اتنا مت گرنا کہ پھر اٹھ نہ سکو‘

پی ٹی آئی کے کارکن اور گلوکار سلمان احمد کی جانب سے ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری کی تضحیک کرنے پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

’اتنا مت گرنا کہ پھر اٹھ نہ سکو‘
’اتنا مت گرنا کہ پھر اٹھ نہ سکو‘ 

سلمان احمد نے ٹوئٹر پر بلاول بھٹو کی خاتون کے روپ میں فوٹو شاپ تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی یوٹیوب کا ایک لنک شیئر کیا جس میں بے نظیر بھٹو کا دبئی کی رہائش گاہ سے ایک پرانا انٹرویو شامل ہے۔

Published: undefined

ڈی ڈبلیو نے سلمان احمد سے رابطہ کیا اور ان سے پوچھا کہ ایک تضحیک آمیز فوٹوشاپ تصویر پوسٹ کرکے وہ کیا ثابت کرنا چاہ رہے تھے؟ انہوں نے اس کا کوئی براہ راست جواب نہیں دیا اور اپنے پیغام میں کہا،'' جرمنی میں رہتے ہوئے آپ کارل ینگ کی انیما اور انیمس کو تو جانتی ہوں گی اور اگر آپ پنجاب مزاح کو سمجھتی ہیں تو بھی آپ میری ٹوئیٹ کو سمجھ جائیں گی۔''

Published: undefined

تاہم سوشل میڈیا پر بہت ساری نمایاں شخصیات نے سلمان احمد کو اس حرکت پرسخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ صحافی نسیم زہرہ کا کہنا تھا،'' اپنی خاطر اور آپ جو بننا چاہتے ہیں اس کی خاطر، معافی مانگیے۔''

Published: undefined

امریکا میں مقیم صحافی ماروی سرمد نے کہا،'' آپ اس تصویر سے کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں؟ بلاول کا موازنہ ایک خاتون سے کر رہے ہیں یا یہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ بلاول ایک خاتون کی طرح ہے۔ دونوں صورتوں میں کیا آپ یہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ ایک خاتون ہونا توہین کی بات ہے۔ میں جاننا چاہتی ہوں کہ اس بارے میں ایک "صوفی" کیا کہتے ہیں۔''

Published: undefined

صحافی حسنین جمال کا کہنا تھا،''مجھے افسوس ہے کہ میں نے بچپن میں آپ کے گانوں کو پسند کیا۔ شرمندہ ہوں کہ جذبہ جنون میرا پسندیدہ گانا تھا۔ پچھتاوا ہے کہ میری نسل نے ذہنی مفلسوں کو سٹار بنائے رکھا۔''

Published: undefined

سندھ سے تعلق رکھنے والے عبداللہ دایو کا کہنا تھا،'' آپ ہمارے لیے شرمندگی ہیں۔ ٹوئٹر آپ جیسے لوگوں کے خیالات کو عیاں کر رہا ہے۔ میں بلاول کی اس سیاست کا حمایتی ہوں جہاں خواتین کو کم تر نہیں دکھایا جاتا۔''

Published: undefined

پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کا کہنا تھا،''اتنا مت گرنا کہ پھر اٹھ نہ سکو۔''

Published: undefined

صحافی سید یحیٰ حسین کا کہنا تھا،''سلمان احمد کا یہ فعل واقعی قابل مذمت ہے، بلاول بھٹو زرداری کی اس طرح تذلیل کر کے انھوں نے انتہائی غیر اخلاقی حرکت کی ہے۔''

Published: undefined

تاہم چند لوگوں نے سلمان احمد پر تنقید کرنے والوں پر بھی انگلیاں اٹھائیں۔ ٹوئٹر پر یاسر عمیر کا کہنا تھا،''بلکل صحیح ، مذمت بنتی ہے۔ بہرحال لبرلز کی طرف سے بلاول کی عمران خان کے والد کی تذلیل، صحافیوں کو کہنا کہ آپ انسان بنیں ۔ اور سعید غنی کے اے آر وائی پر لعنت کے ٹرینڈز پڑ سناٹا ہی چھایا رہا ۔ سب اصولوں کو اپنی وابستگی اور پسند کے مطابق ہی استعمال کرتے ہیں۔''

Published: undefined

ایک اور صارف ملیحہ ہاشمی کا کہنا تھا،''سلمان احمد کو یہ تصویر شیئر نہیں کرنی چاہیے تھی۔ لیکن کیا کبھی کسی نے ان سے معافی کا مطالبہ کیا جنہوں نے عمران خان کی اہلیہ کو جادوگرنی کہا تھا؟'' ’آپ پاکستان کی خواتین سے معافی مانگیں‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined