سماج

سوڈان: اقوام متحدہ اپنا سیاسی مشن فوراً ختم کرے

سوڈان حکومت نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ ملک میں اپنے سیاسی مشن کو"فوری طورپر ختم" کرے۔ سوڈان کے وزیر خارجہ نے عالمی ادارے کے سربراہ کے نام خط میں یہ کہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

سوڈان کے قائم مقام وزیر خارجہ علی صادق نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش کو جمعرات کے روز لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ ان کے ملک میں اپنے مقاصد کے حصول کے سلسلے میں اقو ام متحدہ کے سیاسی مشن یو این آئی ٹی اے ایم ایس(UNITAMS) کی کارکردگی"مایوس کن"رہی ہے۔

Published: undefined

علی صادق کے اس خط، کو جسے خبر رساں ایجنسی روئٹرز اور ڈی پی اے نے دیکھا ہے، میں لکھا ہے کہ، "حکومت سوڈان کی درخواست ہے کہ اقوام متحدہ UNITAMS مشن کو فوراً ختم کردے۔ اس کے ساتھ ہی ہم آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ سوڈان کی حکومت سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی سکریٹریٹ کے ساتھ تعمیری طورپر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔" اقوام متحدہ کا سوڈان میں یو این آئی ٹی اے ایم ایس سیاسی مشن سن 2020 میں شروع ہوا تھا اور اس میں 400 سے زائد سویلین کام کررہے ہیں۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے،"مشن کے قیام کا مقصد دسمبر 2018 کے انقلاب کے بعد سوڈان کی عبوری حکومت کی مدد کرنا تھا۔ لیکن اپنے مقاصد کو نافذ کرنے کے حوالے سے مشن کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔" گوٹیریش کے ترجمان اسٹیفن جارک نے خط موصول ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھیج دیا گیا ہے۔

Published: undefined

سوڈان کے اقوام متحدہ کے ساتھ کشیدہ تعلقات

پندرہ اپریل کو ملک میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہی سوڈانی حکومت اور اقوام متحدہ کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔ سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی وولکر پرتھیس نے، سوڈانی حکومت کی جانب سے ناپسندیدہ شخص قرار دیے جانے کے تقریباً تین ماہ بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ سوڈان کے عملاً صدر عبدالفتح البرہان نے ان پر سوڈان میں تنازع کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

Published: undefined

ملک پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے عبدالفتح البرہان کی وفادار فوج اور ان کے سابق نائب محمد حمدان دقلو کی سربراہی والی نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی چل رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined