سماج

ملازمین کی ہڑتال، بلیک فرائی ڈے ’میک ایمازون پے ڈے‘ میں تبدیل

جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں ایمازون کے ملازمین نے بلیک فرائی ڈے کے روز ہڑتالیں اور احتجاج کیا۔ ایمازون کو ملازمین کا استحصال کرنے اور ٹیکس چوری جیسے الزامات کا سامنا ہے۔

ملازمین کی ہڑتال، بلیک فرائی ڈے ’میک ایمازون پے ڈے‘ میں تبدیل
ملازمین کی ہڑتال، بلیک فرائی ڈے ’میک ایمازون پے ڈے‘ میں تبدیل 

جرمنی کی ویرڈی یونین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بلیک فرائیڈے کے موقعے پر ملک بھر میں ایمازون کے 2,000 ملازمین نے آن لائن چیزیں فروخت کرنے والی اس کمپنی کے خلاف ہڑتالوں میں حصہ لیا۔

Published: undefined

یہ ہڑتالیں 'میک ایمازون پے' یا نامی ایک عالمی مہم کے تحت کی گئی تھیں۔'میک ایمازون پے'، یعنی ایمازون سے قیمت وصول کرو، کے منتظمین کا دعوی ہے کہ اس مہم کے تحت امریکہ سمیت 30 سے زائد ممالک میں کل ہڑتالیں اور احتجاج کیا گیا۔

Published: undefined

اس مہم کی منتظم دراصل 'یونی گلوبل' نامی ایک سوئس تنظیم ہے، جس نے ایمازون پر اپنے ملازمین کا استحصال کرنے، ٹیکس سے بچنے اور ماحول کے حوالے سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا نہ کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔

Published: undefined

اسی طرح جرمنی کی ویڑدی ٹریڈ یونین اور ایمازون کے مابین بھی ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ملازمین کی تنخواہوں اور کام کے لیے سازگار ماحول مہیا نا کرنے کے مسئلے پر اختلاف پایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ایمازون کا موقف یہی رہا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو جائز اجرت ادا کرتا ہے۔

Published: undefined

کل کی ہڑتال کے حوالے سے ویرڈی یونین کے ایک لیڈر سلک زمر کا کہنا تھا، "ایمازون کے ملازمین نے بلیک فرائیڈے کو دن کو 'میک ایمازون پے' کے دن میں تبدیل کر دیا۔" ویرڈی یونین کے مطابق اس ہڑتال سے جرمنی میں ایمازون کے چھ فلفلمنٹ سینٹرز، جو کہ ایک قسم کے گودام ہوتے ہیں، متاثر ہوئے۔

Published: undefined

اس کے برعکس ایمازون کے ایک ترجمان نے کہا کہ بلیک فرائیڈے کے روز کمپنی کا کام معمول کے مطابق چلتا رہا اور اس کے کچھ ہی کارکنوں نے ہڑتال میں حصہ لیا۔ ایمازون نے ایک بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ بلیک فرائیڈے کے دن آرڈر کی گئی اشیا کو صارفین تک وقت پر پہنچایا جائے گا۔

Published: undefined

جرمنی کے علاوہ برطانیہ کے شہر کوینٹری میں بھی ایمازون کے ایک گودام کے 200 سے زائد ملازمین نے ہڑتال کی۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ان کی اجرت کو بڑھا کر 15 پا ؤنڈ فی گھنٹہ کیا جائے۔ اس بارے میں برطانیہ میں ایمازون کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی کمپنی ملازمت کے ابتدائی دور میں 11.80 سے 13 پاؤنڈ اجرت دیتی ہے اور اگلے سال اس کو بڑھا کر 12.30 سے 13 پاؤنڈ کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ