سماج

میانمار: فوجی ہیلی کاپٹر حملے میں متعدد بچے ہلاک

میانمار کے شمال میں ایک گاوں پر ہیلی کاپٹر حملے میں ہلاک ہونے والوں میں چھ بچے شامل ہیں۔ فروری 2021 میں سان سوچی کی منتخب حکومت کو فوج کی جانب سے معزول کیے جانے کے بعد سے ہی ملک تشدد کی زد میں ہیں۔

میانمار: فوجی ہیلی کاپٹر حملے میں متعدد بچے ہلاک
میانمار: فوجی ہیلی کاپٹر حملے میں متعدد بچے ہلاک 

عینی شاہدین نے پیر کے روز بتایا کہ سرکاری ہیلی کاپٹروں نے میانمار کے ایک اسکول اور ایک گاوں پر حملہ کیا، جس میں کم از کم چھ بچوں سمیت ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

Published: undefined

شمال وسطی میانمار کے اسکول پر ہیلی کاپٹروں سے کی جانے والی فائرنگ میں کم از کم 17 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ باغیوں کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ فورسز پر حملہ کرنے کے لیے اسکول کی عمارت کا استعمال کر رہے تھے۔

Published: undefined

یہ واقعہ گذشتہ جمعے کو وسطی ساگانگ علاقے کے گاوں لیٹ یٹ میں پیش آیا۔ جس کی تفصیلات پیر کے روز اسکول کے ایک منتظم اور ایک امدادی کارکن کے ذریعہ سامنے آئیں۔

Published: undefined

ہلاکت خیز معائنہ

اسکول کی منتظم نے خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا کہ وہ بچوں کو محفوظ مقام پر پہنچانے کی کوشش کر رہی تھیں کہ سرکاری ایم آئی 35 جنگی ہیلی کاپٹروں نے اسکول پر فائرنگ شروع کر دی۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا، "چونکہ طالب علموں نے کچھ غلط نہیں کیا تھا، اس لیے میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ انہیں مشین گنوں سے بے دردی سے گولی مار دی جائے گی۔" انہوں نے مزید بتایا، "وہ فضا سے کمپاونڈ پر ایک گھنٹے تک گولیاں چلاتے رہے، وہ ایک منٹ کے لیے بھی نہیں رکے۔ اس وقت ہم صرف بودھ منتروں کا جاپ کرسکتے تھے۔"

Published: undefined

سرکاری میڈیا نے اگلے روز اس حملے کی اطلاع دی اور دعویٰ کیا کہ حکومتی فوجیں گاوں میں "اچانک معائنے" کے لیے گئی تھیں، تبھی انہیں یہ اطلاعات ملیں کہ باغی پیپلز ڈیفنس فورس (پی ڈی ایف) کے ارکان اور ان کے حامی کاچن انڈیپنڈنس آرمی (کے آئی اے) کے افراد اسکول اور اس سے ملحق بودھ خانقاہ میں چھپے ہوئے تھے۔ میانمار کی فوجی جنٹا پی ڈی ایف کو دہشت گرد قرار دیتی ہے۔

Published: undefined

سرکاری میڈیا نے مزید دعویٰ کیا تھا کہ جب سرکاری سکیورٹی فورسز تلاشی کے لیے وہاں پہنچی تو وہاں چھپے ہوئے باغیوں نے ان پر فائرنگ کردی۔

Published: undefined

حالانکہ فوجی جنٹا نے ہیلی کاپٹر سے فائرنگ میں لوگوں کے زخمی ہونے کی بات تسلیم کی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایف اور کے آئی اے نے گاوں والوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔ فوج نے اس فائرنگ میں بچوں کی ہلاکت یا زخمی ہونے کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

تشدد کے واقعات کا سلسلہ جاری

فروری 2021 میں فوج کی جانب سے منتخب حکومت کو معزول کرکے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد سے ہی پورے میانمار میں تشدد کا بازار گرم ہے۔ ملک بھر میں حزب اختلاف کی تحریکیں، جن میں کچھ مسلح بھی ہیں، سرگرم ہیں جبکہ فوج ان کا مہلک اور جارحانہ انداز میں جواب دے رہی ہے۔

Published: undefined

فوجی حکومت کی جانب سے جمہوریت نواز باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں بالعموم عام شہری ہلاک ہو رہے ہیں۔ گزشتہ برس آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کو معزول کیے جانے کے بعد سے فوج کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں میں ساگانگ کے علاقے میں ہیلی کاپٹر حملے میں ہلاک ہونے والے نوعمروں کی تعداد تاہم اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined