سماج

اسپین میں سائنس فیسٹیول کے دوران دھماکہ، اٹھارہ افراد زخمی

اسپین کی ایک یونیورسٹی میں سائنسی تجربوں کے مظاہرے کے دوران مائع ناٹروجن کا کنٹینر پھٹنے سے بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے۔ ایک پانچ سالہ بچی سمیت چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اسپین میں سائنس فیسٹیول کے دوران دھماکہ، اٹھارہ افراد زخمی
اسپین میں سائنس فیسٹیول کے دوران دھماکہ، اٹھارہ افراد زخمی 

اسپین میں ایک سائنس فیسٹیول کے دوران ہونے والے دھماکے میں تقریبا 18 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ حادثہ گزشتہ روز بارسلونا کے شمال مشرق میں تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جیرونا کے شہر کاتالان کے ہاؤس آف کلچر میں ایک سائنسی تجربے کے مظاہرے کے دوران پیش آیا۔

Published: undefined

زخمی ہونے والے افراد میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ اس حادثے کے نتیجے میں دس کم عمر بچے بھی زخمی ہوئے ہیں جن کی عمریں تین سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

Published: undefined

حکام کے مطابق یونیورسٹی آف جیرونا کی جانب سے منعقد کیے گئے اس سائنسی میلے میں ایک مظاہرے کے دوران مائع نائٹروجن کا ایک کنٹینر پھٹ گیا۔ اس موقع پر ناظرین میں 200 سے 300 افراد موجود تھے۔

Published: undefined

حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کے زخمی ہونے والے افراد جھلسنے سے بچ گئے ہیں تاہم دھاتی کنٹینر کے پھٹنے سے اس کے ٹکڑے وہاں موجود لوگوں کو لگے، جس کے باعث کئی لوگ زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک پانچ سالہ بچی کو سب سے زیادہ چوٹیں آئی ہیں۔

Published: undefined

اس بچی سمیت چار دیگر شدید زخمی افراد جیرونا کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ زخمی افراد میں 10 اور 12 سال کی عمر کے دو دیگر بچے، ایک 47 سالہ خاتون اور ایک 31 سالہ مرد شامل ہیں۔ باقی افراد جنہیں معمولی چوٹیں آئیں تھیں انہیں علاج کے بعد گزشتہ شب گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

Published: undefined

متلقہ یونیورسٹی کے ترجمان سلواڈور مارٹی نے یقین دلایا کہ مائع نائٹروجن کے ساتھ پہلے بھی کئی تجربات بغیر کسی پریشانی کے کیے جا چکے ہیں اور اس سے پہلے کبھی ایسا کوئی حادثہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا، '' یہ سمجھ سے باہر ہے کہ اس بار حادثہ کیوں پیش آیا۔‘‘ مارٹی نے کہا کہ کاتالان پولیس اس بابت اپنی تحقیقات جلد شروع کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined