سماج

جرمن شہر ہیمبرگ میں ایک مبینہ قاتل کی تلاش جاری

جرمنی کے شمالی بندرگاہی شہر ہیمبرگ میں پولیس ایک مشتبہ شخص کی تلاش میں ہے جس نے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

جرمن شہر ہیمبرگ میں ایک مبینہ قاتل کی تلاش جاری
جرمن شہر ہیمبرگ میں ایک مبینہ قاتل کی تلاش جاری 

پولیس نے ہفتہ 26 اگست کی صبح بتایا کہ متاثرہ شخص کو گولی لگنے کے بعد ہسپتال پہنچا یا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقتول کی عمر 26 سال تھی اور اس پر فائرنگ کرنے والا واردات کر کے فرار ہو گیا۔جرمنی کے شہر ہیمرگ سے شائع ہونے والے شبینہ اخبار ہیمبرگر آبنڈ بلاٹ‘ میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کرنے والا نوجوان سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گیا جس کے بعد سے پولیس کی طرف سے اس کی تلاش کی کارروائی جاری ہے۔

Published: undefined

ہیمبرگ کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے عینی شاہدین نے انہیں گزستہ جمعہ کی نصف شب سے کچھ دیر قبل اس بارے میں مطلع کیا۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہیمبرگ کے علاقے بُرگ فیلڈے میں گولیوں کی آوازیں سُنی تھیں۔ پولیس کو اس علاقے کی ایک سڑک پر ایک شخص کی متعدد گولیوں سے چھلنی لاش پڑی ملی۔ پولیس بیان کے مطابق مقتول کے سینے اور ٹانگوں پر گولیاں لگی تھیں۔ اس واقعے کے فوراً بعد امدادی کارکنوں نے فائرنگ کا نشانہ بننے والے اس شخص کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ کچھ ہی دیر بعد دم توڑ گیا۔

Published: undefined

پولیس کی ابتدائی تفتیش سے اب تک اس مجرمانہ کارروائی کی وجوہات واضح نہیں ہو سکی ہیں۔ وسطی یورپی ملک جرمنی میں فائرنگ سے ہونے والی اموات کی شرح نسبتاً کم ہے۔ 'ورلڈ پاپولیشن ریویو‘ جو ایک آزاد ادارہ ہے اور عالمی آبادی کا تازہ ترین ڈیٹا اور ڈیموگرافک ڈیٹا فراہم کرنے کا اہم کام انجام دے رہا ہے، کے مطابق 2019ء میں جرمنی میں ہر ایک لاکھ کی آبادی میں بندوق سے ہونے والی اموات کی شرح 1.22 تھی جس میں خودکشی اور قتل دونوں شامل تھے۔ تب یہ شرح یورپ کے چند دیگر ممالک مثلاﹰ اسپین کے مقابلے میں زیادہ تھی۔ اسپین میں یہ شرح 0.64 تھی۔ 'ورلڈ پاپولیشن ریویو‘ کے جائزوں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ امریکہ کے مقابلے میں بندوق کے استعمال کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی شرح یورپی ممالک میں واضح طور پر کم ہے۔ ماہرین اس کی سب سے بڑی وجہ امریکہ کے اسلحہ رکھنے سے متعلق قوانین کو ٹھہراتے ہیں۔ ورلڈ پاپولیشن ریویو کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ہر ایک لاکھ کی آبادی میں بندوق سے ہونے والی اموات کی شرح 10.89 ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined