سماج

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کی اسٹریمنگ سروس سعودی عرب میں بلاک کر دی گئی

صارفین کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ ورلڈ کپ کا آفیشل اسٹریمنگ پلیٹ فارم سعودی عرب میں بغیر کسی وضاحت کے بلاک کر دیا گیا ہے۔

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کی اسٹریمنگ سروس سعودی عرب میں بلاک کر دی گئی
قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کی اسٹریمنگ سروس سعودی عرب میں بلاک کر دی گئی 

پلیٹ فارم، ٹوڈ ٹی وی، قطری براڈکاسٹر beIN میڈیا گروپ کی ملکیت ہے، جس پر سعودی عرب میں دونوں ممالک کے درمیان تنازعے کے دوران کئی سالوں تک پابندی عائد تھی لیکن اکتوبر 2021 ء میں اسے بحال کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

beIN نے شراکت داروں اور صارفین کو بھیجے گئے پیغام میں کہا،''ہمارے قابو سے باہر معاملات کی وجہ سے، ہم مملکت سعودی عرب میں بندش کا سامنا کر رہے ہیں، جو فی الحال فیفا ورلڈ کپ قطر 2022ء کے آفیشل اسٹریمنگ پارٹنر TOD.tv کو متاثر کر رہا ہے۔ اضافی معلومات جیسے ہی فراہم کی جائیں گی۔‘‘

Published: undefined

اُدھر سعودی حکومت نے ورلڈ کپ کا آفیشل اسٹریمنگ پلیٹ فارم میں خلل کے بارے میں تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا، جبکہ ’بی ان‘ (beIN) نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ Tod TV مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے 24 ممالک میں ورلڈ کپ کی آفیشل اسٹریمنگ سروس ہے۔

Published: undefined

صارفین کی شکایات

سعودی عرب میں کئی صارفین نے اے ایف پی کو بتایا کہ 20 نومبر کو ورلڈ کپ شروع ہونے کے بعد سے وہ اس سروس تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ ایک نے کہا کہ افتتاحی تقریب کی نشریات سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل سروس مکمل طور پرمنقطع ہو گئی تھی۔

Published: undefined

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ سروس اب بھی مختصر طور دورانیے یعنی دس منٹ سے زیادہ نشریات جاری نہیں رکھتی۔ اس دوران جو ''ایرر میسج‘‘ نمودار ہوتا ہے اُس میں لکھا دکھائی دیتا ہے، ''معذرت: درخواست کردہ صفحہ میڈیا کی وزارت کے ضوابط کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

ایک سبسکرائبر نے بتایا، ''مجھے اپنے پیسے واپس چاہییں۔ اس پر ماہانہ تقریباً 300 سعودی ریال (تقریباً 80 ڈالر) لاگت آتی ہے۔ میں کئی مہینوں سے اپنے یہ پیسے واپس لینے کی کوشش کر رہا ہوں تاہم اب تک کامیاب نہ ہو سکا۔‘‘

Published: undefined

beIN سعودی عرب میں ورلڈ کپ کے 22 میچز مفت نشر کر رہا ہے، جس میں سعودی گرین فالکنز کی کارکردگی دیکھنے کا موقع بھی شامل ہے۔ سعودی فٹبال ٹیم نے گزشتہ منگل کو ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر دنیا کو دنگ کر دیا تھا لیکن سعودی فٹ بال ٹیم ہفتے کی سہ پہر پولینڈ سے دو گولوں سے ہار گئی۔

Published: undefined

سعودی ولی عہد کا قطر سے اختلاف

سعودی عرب کے 'ڈی فیکٹو‘ حکمران 37 سالہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جون 2017ء میں قطر کا علاقائی بائیکاٹ شروع کیا تھا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے دوحہ کے ساتھ اس الزام پر تعلقات منقطع کر لیے تھے کہ وہ انتہاپسندوں کی حمایت کرتا ہے اور روایتی حریف ایران کے بہت قریب ہے۔

Published: undefined

ایم بی ایس (محمد بن سلمان) کی طرف سے قطر کے بائیکاٹ کے دوران سعودی عرب میں beIN میڈیا گروپ پر پابندی لگا دی گئی تھی لیکن ریاض نے گزشتہ اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ پابندی ہٹا رہا ہے۔ اس اقدام سے ریاض کے لیے سعودی حمایت یافتہ کنسورشیم کے ذریعے انگلینڈ کے نیو کیسل یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے حصول کا راستہ ہموار ہو گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined