سماج

’حج اور قربانی مشرکوں کی رسومات کا حصہ بھی تھے‘: محقق کو سزا

الجزائر کے ایک محقق کو اسلامی تعلیمات، رسوم اور پیغمبر اسلام کی تضحیک کے الزام میں تین سال کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔اس نے لکھا تھا کہ حج اور قربانی تو ’قبل از اسلام مشرکوں کی رسومات‘ کا حصہ بھی تھے۔

’حج اور قربانی مشرکوں کی رسومات کا حصہ بھی تھے‘: محقق کو سزا
’حج اور قربانی مشرکوں کی رسومات کا حصہ بھی تھے‘: محقق کو سزا 

شمالی افریقی ملک الجزائر کے اسی نام کے دارالحکومت سے جمعرات بائیس اپریل کو ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا کہ جس ماہر تعلیم کو عدالت نے اسلام، اسلامی تعلیمات اور پیغمبر اسلام کی تضحیک کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے، ان کا نام سعید جابلخیر ہے اور وہ اسلامی امور پر تحقیق کرنے والے ایک ماہر بھی ہیں۔

Published: undefined

'ہتک آمیز اور اشتعال انگیز تحریریں‘

Published: undefined

سعید جابلخیر کے وکیل عبدالمومن شادی نے صحافیوں کو بتایا کہ ملک کی ایک عدالت نے ان کے مؤکل کو 50 ہزار الجزائری دینار (375 امریکی ڈالر) جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔ عبدالمومن شادی نے خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ جابلخیر کو یہ سزا آج جمعرات کے روز سنائی گئی اور انہیں اس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔

Published: undefined

عدالتی ذرائع کے مطابق سعید جابلخیر کو قید اور جرمانے کی سزائیں ان کے خلاف درج کرائی جانے والی قانونی شکایات کے نتیجے میں سنائی گئیں۔ ان قانونی شکایات کی وجہ اس ماہر تعلیم کی وہ تحریریں بنی تھیں، جو انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر شائع کی تھیں۔ ان کی ان تحریروں کو بہت سے شہریوں نے اسلامی تعیمات، مذہبی رسومات اور پیغمبر اسلام کے حوالے سے ہتک آمیز اور اشتعال انگیز قرار دیا تھا۔

Published: undefined

جابلخیر کے حوالے سے پیدا ہونے والا تنازعہ

Published: undefined

الجزائر شمالی افریقہ کی ایک مسلم اکثریتی ریاست ہے، جہاں کی آبادی کا تعلق زیادہ تر عرب یا بربر نسل کے باشندوں سے ہے۔ سعید جابلخیر کے باعث اس ملک میں کچھ عرصہ قبل ایک بڑا تنازعہ اس وقت پیدا ہو گیا تھا، جب انہوں نے چند متنازعہ تجاویز دینے کے علاوہ اسی نوعیت کی کئی باتیں فیس بک پر بھی لکھی تھیں۔

Published: undefined

ان میں سے مثال کے طور پر ان کی ایک تجویز یہ بھی تھی کہ موسیقی کی تقریبات اور اجتماعات کا انعقاد مساجد میں بھی کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک یعنی حج اور جانوروں کی قربانی کی رسم تو اسلام سے پہلے کے دور میں 'مشرکوں کی رسومات‘ کا حصہ بھی تھے۔

Published: undefined

سعید جابلخیر کا موقف

Published: undefined

آج سنائے گئے عدالتی فیصلے سے قبل اپنے خلاف دائر کردہ مقدمات کے حوالے سے سعید جابلخیر ماضی میں ملکی میڈیا سے بات چیت میں ایک سے زائد مرتبہ کہہ چکے تھے کہ وہ حیران تھے کہ انہیں عدالت میں لے جایا جا رہا تھا۔

Published: undefined

ان کے مطابق انہیں حیرانی اس بات پر تھی کہ ان کے خلاف مقدمات ایسے معاملات کو بنیاد بنا کر قائم کیے گئے، جو 'اسلام کے ابتدائی دور سے ہی متنازعہ‘ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس