ایک جرمن گاؤں میں ٹائلٹ پیپر رولز کی خریداری میں کفایت شعاری کا مظاہرہ مقامی انتظامیہ کے لیے ایک درد سر بن کر رہ گیا۔ ایک ہزار یورو بچانے کی خاطر ٹائلٹ پیپرز صرف کرنے میں 12 سال لگ گئے۔
By ڈی. ڈبلیو
ٹائلٹ پیپر کی خرید میں بچت کا سودہ مہنگا پڑا
جنوبی جرمن ریاست باویریا کے ایک قصبے فُکسٹال میں 12 برس قبل خریدے گئے ٹائلٹ پیپر کا آخری رول چند روز قبل استعمال ہوا تو وہاں کے حکام نے شکر ادا کیا۔
Published: undefined
ہوا کچھ یوں کہ سال 2006ء میں فُکسٹال کی مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے اس قصبے کے عوامی ٹائلٹس میں استعمال کے لیے ٹائلٹ پیپرز کی تھوک میں خریداری کا آرڈر دیا تاہم یہ ایک غلط فیصلہ ثابت ہوا جس کا احساس اُس وقت ہوا جب ایک ٹرک پر لدے یہ ٹائلٹ پیپر رولز شہری انتظامیہ کو موصول ہوئے۔ سونے پر سہاگہ یہ کہ ابھی دوسرا ٹرک آنا باقی تھا۔
Published: undefined
مقامی انتظامیہ نے جیسے تیسے کر کے دوسرے ٹرک کا آرڈر تو منسوخ کرانے میں کامیابی حاصل کر لی مگر ایک ٹرک پر آنے والے ٹائلٹ پیپر ز کو استعمال کر کے ختم کرنے میں بارہ سال لگ گئے۔
Published: undefined
مقامی میڈیا کے مطابق چار ہزار باشندو پر مشتمل چھوٹے سے اس قصبے کے لیے یہ ایک بہت بڑا آڈر تھا اور اتنی بڑی مقدار میں ان ٹائلٹ پیپر رولز کو سنبھالنا بھی خاصے مسائل کی وجہ بنا ۔ حکام نے چار اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم بھی ترتیب دی جس کا کام ان ٹوائلٹ ٹشو رولز کو تقسیم کرنا تھا۔ اس ٹیم نے یہ ٹوائلٹ ٹشو رولز سرکاری دفاتر، سرکاری اسکولوں، ٹاؤن ہال اور فائر ہاؤس میں طلب کے مطابق تقسیم کیے۔
Published: undefined
جس سال فکسٹال کی انتظامیہ نے ٹائلٹ پیپر رولز کا اتنا بڑا آڈر دیا اُس کے اگلے برس لکڑی کی قیمت بڑھ جانے کے سبب ٹشو پیپرز کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ یوں مقامی انتظامیہ نے ایک ہزار یورو کی بچت تو کر لی مگر اس کی سمجھ میں یہ نہیں آ رہا تھا کہ اتنی زیادہ مقدار میں خریدے گئے ٹائلٹ پیپرز کو کس طرح استعمال کیا جائیے کہ یہ ختم ہوں۔
Published: undefined
حال ہی میں فکسٹال قصبے کے میئر ارون کارگ نے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بالآخر آخری ٹاؑپ پیپر رول بھی اب استعمال ہو چکا ہے۔انتظامیہ اب مزید ٹشو پیپر خریدنے کی خواہش مند ہے تاہم اب اسے یہ سبق مل گیا ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں انہیں خریدنا وبال جان بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ آئندہ کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ فکسٹال میں ٹشو پیپر اتنی بڑی مقدار میں ایک ساتھ نہیں خریدے جائیں گے اور ان کی بتدریج آرڈر ڈلیور