سماج

شہزادہ ہیری کا سوتیلی ماں پر میڈیا میں ذاتی گفتگو لیک کرنے کا الزام

برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے اپنی سوتیلی ماں کامیلا پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اپنی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے میڈیا میں ذاتی گفتگو لیک کی۔ ان کے بقول کامیلا نےاپنی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے کیا ہے۔

شہزادہ ہیری کا سوتیلی ماں پر میڈیا میں ذاتی گفتگو لیک کرنے کا الزام
شہزادہ ہیری کا سوتیلی ماں پر میڈیا میں ذاتی گفتگو لیک کرنے کا الزام 

شہزادہ ہیری کی جانب سے کامیلا پر لگایا گیا یہ الزام ان کئی دعوؤں میں سے ایک ہے، جو انہوں نے اپنی سوانح عمری 'اسپیئر' کی پروموشن کے سلسلے میں اتوار اور پیر کو دیے گئے انٹرویوز میں کیے۔ ان انٹرویوز میں انہوں نے شاہی خاندان کے ارکان پر ٹیبلائڈز میں اپنی بہتر کوریج کے لیے برطانوی پریس کے ساتھ گٹھ جوڑ کا الزام لگایا ہے۔

Published: undefined

اس سلسلے میں خاص طورسے کامیلا کا ذکر کرتے ہوئے شہزادہ ہیری نے کہا کہ کامیلا نے چارلس سوئم کے ساتھ ایک طویل عرصے تک چلنے والے معاشقے کے بعد برطانوی عوام میں اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے کوششیں کیں اور اسی لیے برطانوی پریس سے تعلقات استوار کیے، "جس کی وجہ سے وہ خطرناک ہو گئیں۔"

Published: undefined

انہوں نے مزید دعوی کیا کہ کامیلا کے پریس سے تعلقات بڑھانے کے دوران "انفارمیشن کے تبادلے کی خواہش دونوں طرف تھی۔" کامیلا اس وقت برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سوئم کی شریک حیات ہونے کے ناطے کوئین کنسورٹ کے عہدے پر فائز ہیں، جس سے مراد حکمران بادشاہ کی ملکہ ہے۔

Published: undefined

ہیری کے کامیلا پر الزامات کو اگر چارلس اور شہزادی ڈیانا کی علحیدگی میں کے تناظر میں دیکھا جائے تو معاملے کی نزاکت واضح ہو جاتی ہے۔ ڈیانا نے ایک موقع پر کامیلا کو اپنی اور چارلس کی شادی میں تیسرا فرد کہا تھا۔ کامیلا کو اسی بنیاد پر برطانوی عوام کے منفی رویے کا سامنا بھی رہا ہے مگر اپنے فلاحی کاموں کے ذریعے انہوں اب عوامی سطح پر پذیرائی حاصل کر لی ہے۔

Published: undefined

اپنی کتاب میں کامیلا کا ذکر کرتے ہوئے شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ وہ اپنی سوتیلی ماں کے حوالے سے ملے جلے جذبات رکھتے ہیں، ''میں پھر بھی چاہتا ہوں کہ میرے والد خوش رہیں۔ یہ مضحکہ خیز ہے لیکن میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ کامیلا خوش رہیں۔ اگر وہ خوش رہیں گی تو شاید کم خطرناک ہوں۔"

Published: undefined

اپنے حالیہ انٹرویوز میں شہزادہ ہیری نے میڈیا پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کو اوران کی اہلیہ میگھن مارکل کو جو مسائل درپیش ہیں، وہ میڈیا کی وجہ سے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میڈیا کوریج ہی ان کے اور ان کے بھائی شہزادہ ولیم اور بھابھی شہزادی کیٹ کے درمیان اختلاف کا باعث بنی۔

Published: undefined

گڈ مارننگ امریکہ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران شہزادہ ہیری نے شکوہ کیا کہ میڈیا نے "ہمیشہ ہمیں ایک دوسرے کے مد مقابل دکھایا۔ کیٹ اور میگھن کو بھی ایک دوسرے کے حریف کے طور پر پیش کیا گیا۔"

Published: undefined

ان انٹرویوز میں ہیری نے ایک بار پھر دعوی کیا کہ کے شاہی خاندان میں ان کی اولاد کی رنگت کے حوالے سے تشویش پائی جاتی تھی۔ اس سے قبل ہیری نے یہ دعوی اوپراہ ونفری کو2021ء میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا تھا، تاہم اب تک انہوں نے تشویش کا اظہار کرنے والے شاہی خاندان کے ممبر کے نام کا انکشاف نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

اپنے حالیہ انٹرویوز میں ہیری نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے خاندان میں تعصب نہیں ہے لیکن انہوں نے اس تشویش کو غیرارادی جانبداری قرار دیا۔

Published: undefined

سی۔بی۔ایس سے بات کرتے ہوئے انہوں دعوی کیا کہ شاہی خاندان میں ان کے خلاف جانبدارانہ رویہ غالبا میگھن سے ان کی شادی سے پہلے اپنا لیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہی خاندان کے معیار کو بہت اعلی قرار دیا جاتا ہے اور اس خاندان کو ابھی مزید "سیکھنے" کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس "مسئلے کا حصہ بنے کے بجائے اس کے حل کا حصہ بنیں۔" شاہی خاندن کی جانب سے ہیری کے بیانات پر فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined