سماج

یوکرین میں جنگ ختم کریں، پوپ فرانسس کی اپیل

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے امن کے قیام پر زور دیتے ہوئے یوکرین میں "لایعنی اور المناک جنگ" کو ختم کرنے کی اپیل کی۔ وہ ان دنوں قازقستان کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

یوکرین میں جنگ ختم کریں، پوپ فرانسس کی اپیل
یوکرین میں جنگ ختم کریں، پوپ فرانسس کی اپیل 

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس ایک بین الاقوامی مذہبی اجتماع میں شرکت کے لیے منگل کے روز قازقستان پہنچے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ "مذاکرات اور امن کے مذہبی سفر" پر بھی یہاں آئے ہیں۔

Published: undefined

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے پوپ فرانسس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پوپ کا استقبال کرنا ایک "عظیم اعزاز" ہے۔ پوپ سن 2013 میں عیسائیوں کے اس اعلیٰ ترین مذہبی عہدے پر فائز ہونے کے بعد سے اپنے 38 ویں غیر ملکی دورے پر ہیں۔

Published: undefined

توقایف روس کے اتحادی ہیں لیکن انہوں نےیوکرین پر ماسکو کی جانب سے جارحیت کی جنگ کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا۔ شمالی قازقستان میں ایک روسی کمیونٹی کی بڑی موجودگی نے اس خدشے کو جنم دیا ہے کہ اس علاقے میں بھی کریملن کے سامراجی عزائم ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

پوپ نے کیا کہا؟

پوپ فرانسس نے کہا،"میں آپ سے اس لایعنی اور المناک جنگ کے دوران میں ملاقات کر رہا ہوں جو یوکرین پر حملے کے ساتھ شروع ہوئی، یہاں تک کے دیگر تنازعات اور تنازعات کے خطرات ہمارے دور کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا، "میں ان تمام لوگوں سے التجا کرنے آیا ہوں جو امن، جو کہ ہماری عالمگیر دنیا کے لیے ترقی کا لازمی راستہ ہے، کے خواہاں ہیں۔"

Published: undefined

پوپ نے کہا کہ وہ مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے سفارتی کوششوں کو وسعت دینے کے خاطر دباو ڈال رہے ہیں۔ عیسائیوں کے روحانی پیشوا نے کہا، "اب وقت آ گیا ہے کہ مخاصمت کو ہوا دینا بند کیا جائے۔ ہمیں ایسے رہنماوں کی ضرورت ہے جو بین الاقوامی سطح پر لوگوں کو باہمی افہام و تفہیم اور بات چیت میں آگے بڑھنے کے قابل بنا سکیں۔''

Published: undefined

پوپ نے اس بات کی بھی توثیق کی کہ یوکرین میں جنگ کے لیے ذمہ دار روس ہے۔ یوکرین پر روسی حملے شروع ہونے کے بعد پوپ کی جانب سے اس طرح کا کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیے جانے کی وجہ سے ان کی نکتہ چینی بھی کی گئی تھی۔

Published: undefined

یہ روایت رہی ہے کہ پوپ اپنے دورے کے د وران جب کسی ملک کے دارالحکومت کے اوپر سے گزرتے ہیں تو اس ملک کو نیک خواہشات بھیجتے ہیں۔ تاہم روم سے قازقستان کے دارالحکومت نورسلطان جاتے ہوئے پوپ فرانسس کے طیارے نے روسی فضائی حدود میں داخل ہونے سے گریز کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو دعائیہ پیغام نہیں بھیجا۔

Published: undefined

پوپ قازقستان میں کیوں ہیں؟

پوپ فرانسس بدھ کے روز شروع ہونے والی عالمی اور روایتی مذاہب کے رہنماوں کی کانگریس میں شرکت کے لیے قازقستان پہنچے ہیں۔ اس دو روزہ اجلاس میں تقریباً 50 ملکوں کے 100 سے زائد وفود شرکت کر رہے ہیں۔

Published: undefined

ویٹیکن کو توقع تھی کہ اس اجلاس کے دوران پوپ اور ماسکو کے روسی آرتھوڈوکس رہنما پیٹریارک کیریل کے درمیان ملاقات ہوسکتی تھی۔ کیریل یوکرین میں روس کی جانب سے جنگ شرو ع کرنے کے سخت حامی ہیں۔ لیکن پیٹریارک کیریل کے قازقستان کے دورے سے انکار کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکے گا۔

Published: undefined

قازقستان کی آبادی تقریباً19 ملین ہے۔ اس میں کیتھولک ایک چھوٹی کمیونٹی ہے جس کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار کے قریب ہے۔ 70 فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے جبکہ آرتھوڈکس مسیحیوں کی تعداد 26 فیصد کے قریب ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ کے قازقستان کے دورے سے دونوں رہنماوں کے درمیان ممکنہ تاریخی ملاقات کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں حالانکہ فی الحال دونوں کی جانب سے ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔

Published: undefined

پوپ فرانسس گوکہ صحت کے کئی مسائل سے دوچار ہیں۔ اورگھٹنے کی پریشانی کی وجہ سے انہیں وہیل چیئر استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑنے کی قیاس آرائیوں کو واضح طور پر مسترد کردیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو