سماج

ثانیہ عالم نے برین آف دی ایئر کا اعزاز جیت لیا

پاکستانی کی ہونہار نوجوان ثانیہ عالم کو برطانوی ادارے برین ٹرسٹ نے ''برین آف دی ایئر 2023/24 ‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ یہ اعزاز انہیں انسانی دماغ کی استعداد کو بہتر بنانے پر ان کی خدمات پر دیا گیا ہے۔

ثانیہ عالم نے برین آف دی ایئر کا اعزاز جیت لیا
ثانیہ عالم نے برین آف دی ایئر کا اعزاز جیت لیا 

برطانیہ کا مایہ ناز ادارہ برین ٹرسٹ ہر برس ایسے ذہین اور ہونہار نوجوانوں کو برین آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازتا ہے، جنہوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات سر انجام دی ہوں۔ رواں برس یہ اعزاز پاکستان سے تعلق رکھنے والی ثانیہ عالم کو دیا گیا ہے۔ برین ٹرسٹ کے چیئرمین ریمنڈ کین نے یہ ایوارڈ لندن میں منعقد ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں ثانیہ عالم کو دیا۔

Published: undefined

ثانیہ عالم نے ڈوئچے ویلے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یہ ایک بڑا اعزاز حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں۔ وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں، جنہیں یہ ایوارڈ ملا ہے۔ اس سے پہلے پاکستانی مصنف انیس عارف کو یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔ ثانیہ کی مطابق وہ ہمیشہ یہ کوشش کرتی ہیں کہ وہ اپنے کام اور خدمات سے نوجوان نسل کو انسپائر کریں۔ ان کا زیادہ زور ذہنی استعداد کو بڑھانے سے متعلق ایسے جدید طریقے متعارف کروانے پر ہے، جو ناصرف آسان ہیں بلکہ اگر ان کو اپنایا جائے تو کم وقت میں تعلیمی میدان اور کاروبار میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

ثانیہ عالم نے ڈوئچے ویلے کو مزید بتایا کہ ان کا ادارہ فیوچررسٹک لرننگ نوجوانوں کو سپر لرننگ پر کورس کرواتا ہے۔ ان میں مائنڈ میپنگ یا دماغی نقشہ بندی، یادداشت کی بہتری، سپیڈ ریڈنگ، میتھ جینئس اور امتحانات میں کامیابی سے متعلق کورسز شامل ہیں۔ ان کی ٹیم اب تک مائنڈ گیم '' ذہنی کھیلوں‘‘ کے کئی مقابلوں میں حصہ لے کر متعدد ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر چکی ہے۔

Published: undefined

سپر لرننگ اتنی اہمیت کی حامل کیوں ہے؟

ثانیہ عالم نے ڈوئچے ویلے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم ہو یا کاروبار، زندگی کے ہر شعبے میں سپر لرننگ کی اہمیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ سپر لرننگ دراصل انسانی دماغ کی استعداد کو تیز تر کرنے سے متعلق مختلف لرننگ کے طریقے ہیں، جن کو سیکھ کر تعلیمی میدان اور پروفیشل لائف میں کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

Published: undefined

ثانیہ کے مطابق زندگی میں اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ لوگ اپنے کمفرٹ زون تک محدود ہوجاتے ہیں اور ایسی صورت میں وہ اپنے دماغ کا صرف ایک حصہ استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ جیسے بزنس مین اپنے دماغ کے دائیں حصے کا استعمال کرتے ہیں اور عموما لوجیکل ہوتے ہیں جبکہ فنکار (آرٹسٹ) تخلیقی انداز میں سوچتے اور دماغ کے بائیں حصے کا استعمال کرتے ہیں۔

Published: undefined

وہ مزید بتاتی ہیں کہ سپر لرننگ کے سسٹم اس طرح ڈیزائن کیے جاتے ہیں کہ پورے دماغ کو فعال کیا جائے، جس سے لوجیکل اور تخلیقی دونوں صلاحیتیں ابھرتی ہیں اور لرنر اپنے متعقلہ شعبے میں جدت متعارف کروانے کے قابل ہو جاتے ہیں۔

Published: undefined

سپر لرننگ کاروبار میں کس طرح معاونت کرتی ہے؟

ثانیہ کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ایگزیکٹو بورڈ کا حصہ بھی ہیں اور اپنے ڈیزائن کردہ سپر لرننگ کے جدید طریقوں کے ذریعے ان اداروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ موجودہ دور میں کسی بھی بزنس کی کامیابی کا انحصار جدت پر ہے، ''اگر آپ کچھ نیا یا نئے طریقے سے متعارف کروانے سے قاصر ہیں، تو جلد ہی آپ کو کاروبار میں نقصان ہو سکتا ہے۔‘‘

Published: undefined

ثانیہ عالم کے مطابق ان کا ادارہ سپر لرننگ کا پورا پیکج فراہم کرتا ہے، جو افراد کا ان کی اندرونی تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ رابطہ پیدا کرتا ہے۔ یہ مخفی صلاحیتیں عموما تمام لوگوں میں ہوتی ہیں، بس انہیں لرننگ کے نئے طریقوں سے ابھارنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Published: undefined

ثانیہ عالم کاکہنا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ ان کے ادارے فیوچر رسٹک لرننگ کے متعارف کردہ مائنڈ میپنگ کورسز جنہیں "آئی ایم ایچ ڈی" کہا جاتا ہے، پاکستان کا مستقبل ہیں۔ وہ پاکستان میں عام افراد کے لیے ان کورسز کو قابلِ حصول بنانے کے لیے اپنا تمام وقت اور توانائی سرف کر رہی ہیں۔

Published: undefined

برین آف دی ایئر ایوارڈ کیا ہے؟

برطانوی ادارہ برین ٹرسٹ ہربرس ذہنی استعداد اور تعلیمی میدان میں سرگرم ایسے نوجوانوں کو برین آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازتا ہے، جنہوں نے سال کے دوران غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ اس ایوارڈ کی نامزدگی کے لیے ادارہ منتخب نمائندوں کا ذہنی امتحان بھی لیتا ہے۔ اس سے پہلے سٹیفن ہاکنگ، خلاباز جان گلین، مائیکل کریفورڈ، گیری کیسپاروو یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

Published: undefined

رواں برس دنیا بھر سے 15 ممالک کے مرد و خواتین نے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا، جن میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی ثانیہ عالم فاتح قرار پائیں۔ یہ اعزاز انہیں ذہنی خواندگی یا مینٹل لٹریسی کو بہتر بنانے اور تعلیمی میدان میں نئی جہتیں متعارف کروانے پر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ثانیہ عالم پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کاؤنسل کی ممبر ہیں اور گزشتہ برس انہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے یوتھ ایکسی لینسی ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔ ثانیہ پریذیڈنٹ جو بائیڈن لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں اور انہیں چار گینز بک ورلڈ ریکارڈ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined