سماج

پاکستانی فوج کے سربراہ چین کے دورے پر بیجنگ میں

پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر دو طرفہ عسکری تعلقات کو مزید وسعت دینے کے مقصد سے چار روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ میں ہیں۔ بطور فوجی سربراہ یہ ان کا چین کا پہلا دورہ ہے۔

پاکستانی فوج کے سربراہ چین کے دورے پر بیجنگ میں
پاکستانی فوج کے سربراہ چین کے دورے پر بیجنگ میں 

پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ 'انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ملک کے فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر چار روزہ سرکاری دورے پر چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ بیان کے مطابق دورے کا مقصد دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دو طرفہ فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

Published: undefined

فوج کی میڈیا ونگ نے ایک مختصر سا بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا، ''چیف آف آرمی اسٹاف دو طرفہ فوجی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔''

Published: undefined

آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی، تاہم اس حوالے سے ریڈیو پاکستان نے جو خبر نشر کی اس میں کہا گیا ہے کہ فوجی سربراہ عاصم منیر اپنے دورے کے دوران بیجنگ میں چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

Published: undefined

گزشتہ برس 29 نومبر کو پاکستانی فوج کی قیادت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے عاصم منیر کا یہ پہلا دورہ چین ہے۔ یہ ایک عام بات ہے کہ پاکستان میں نئے آرمی چیف اپنی تعیناتی کے چند ہفتوں کے اندر ہی چین کا دورہ کرتے ہیں، تاہم اس بار اس میں کچھ تاخیر ہوئی ہے، جس پر بعض مبصر حیران بھی ہیں۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق اس بار تاخیر کی وجہ پاکستان کی اندرونی سیاسی صورتحال کے ساتھ ہی چین میں بھی ہونے والی سیاسی تبدیلی ہے، جہاں حال ہی میں، صدر شی جن پنگ نے اپنی تیسرے پانچ سالہ دور صدارت کا آغاز کیا اور پھر نئے وزیر اعظم کے ساتھ ہی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کے سربراہ کے اس دورہ بیجنگ کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ چین خطے میں پاکستان کا ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔

Published: undefined

پاکستان اس وقت سخت ترین مالی مسائل سے دو چار ہے اور عالمی مالیاتی ادارے سے فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ابھی تک اس میں کامیابی نہیں مل پائی ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان کے لیے چین ہی واحد آپشن نظر آتا ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق خطے میں بدلتی ہوئی صورت حال کے تناظر میں چینی قیادت ان تمام پیچیدہ امور بارے میں پاکستان کے نئے آرمی چیف کی بات سننے کی خواہشمند ہو گی۔

Published: undefined

آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے جنرل عاصم منیر کا یہ چوتھا بیرون ملک دورہ ہے۔ رواں برس کے اوائل میں انہوں نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا ایک ہفتہ کا طویل دورہ کیا تھا اور خلیجی ریاستوں کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔ اس کے بعد فروری میں انہوں نے دفاعی امور پر ملاقاتوں کے لیے برطانیہ کا دورہ کیا تھا اور ولٹن پارک میں ہونے والی ایک کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined