سماج

جرمنی میں ہر پانچواں مرد اکیلا رہتا ہے

جرمنی میں ہر پانچ میں سے ایک مرد اکیلا رہتا ہے اور یہ شرح ملک میں مردوں کی مجموعی آبادی کے بائیس فیصد سے زائد بنتی ہے۔ یہ بات مردوں کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی جرمن دفتر شماریات کی طرف سے بتائی گئی۔

مردوں کا عالمی دن: جرمنی میں ہر پانچواں مرد اکیلا رہتا ہے
مردوں کا عالمی دن: جرمنی میں ہر پانچواں مرد اکیلا رہتا ہے 

جرمن صوبے ہیسے کے دارالحکومت ویزباڈن میں قائم وفاقی دفتر شماریات کی طرف سے منگل دو نومبر کے روز بتایا گیا کہ یورپی یونین کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک جرمنی میں 15 سال سے زائد عمر کے مردوں میں سے 22.4 فیصد اکیلے رہتے ہیں۔ قومی سطح پر تقریباﹰ 83 ملین کی آبادی میں یہ تعداد 7.8 ملین بنتی ہے۔

Published: undefined

اسی طرح 15 سال سے زائد عمر کی خواتین میں سے تقریباﹰ ہر چوتھی خاتون اکیلی رہتی ہے اور یہ شرح 24.2 فیصد بنتی ہے۔ وفاقی دفتر شماریات کی طرف سے یہ اعداد و شمار خاص طور پر کل تین نومبر کو منائے جانے والے مردوں کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری کیے گئے۔

Published: undefined

اکثریت طلبہ یا عملی زندگی شروع کرنے والوں کی

ویزباڈن کے اس وفاقی جرمن دفتر کے تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق ملک میں اکیلے رہائش رکھنے والے مردوں میں 25 سے 29 برس تک کی عمر کے افراد کا تناسب سب سے زیادہ ہے، جو 34.7 فیصد بنتا ہے۔

Published: undefined

ماہرین شماریات نے اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ ملک میں ایسے افراد، جو اپنی اپنی رہائش گاہوں کے واحد مکین ہوتے ہیں، عام طور پر یا تو طلبا ہوتے ہیں یا پھر ایسے نوجوان جنہوں نے ابھی عملی زندگی میں قدم رکھا ہی ہوتا ہے۔

Published: undefined

بزرگ شہریوں کا مختلف طرز زندگی

اس ڈیٹا کے مطابق جرمنی میں عام شہریوں کے طرز رہائش میں ان کی صنف اور عمر کے لحاظ سے بھی واضح فرق پایا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر 65 برس سے زائد عمر کی خواتین میں سے 44.6 فیصد اکیلی رہتی ہیں۔

Published: undefined

اس کے برعکس اسی عمر کے مردوں میں سے صرف 20.7 فیصد اپنی اپنی رہائش گاہوں کے اکیلے مکین ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جرمنی میں بزرگ خواتین میں بزرگ مردوں کے مقابلے میں اکیلے رہنے کا رجحان دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔

Published: undefined

ماہرین عمرانیات کے مطابق اکیلے رہنے والے مردوں اور خواتین سے مراد ایسے افراد ہوتے ہیں، جن کے لیے 'سنگل پرسن ہاؤس ہولڈ‘ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ اس سے مراد کسی فرد کا اپنی رہائش گاہ کا واحد مکین ہونا ہوتی ہے، نہ کہ اس بات کا تعلق متعلقہ فرد کی ازدواجی حیثیت سے ہوتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined