سماج

لائسنس کے بغیر رقص پر سزا، سویڈن کا ستر سال پرانا قانون ختم

سویڈن میں ایک ایسا ستر سال پرانا قانون اب ختم ہو جائے گا، جس کا تعلق رقص سے ہے۔ اس قانون کے تحت بہت سے سویڈش نائٹ کلبوں اور شراب خانوں میں مہمانوں کی طرف سے اچانک رقص شروع کر دینا ممنوع ہے۔

لائسنس کے بغیر رقص پر سزا، سویڈن کا ستر سال پرانا قانون ختم
لائسنس کے بغیر رقص پر سزا، سویڈن کا ستر سال پرانا قانون ختم 

سویڈش دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ملکی پارلیمان نے تقریباﹰ 70 برس پرانے اس قانون کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ملکی نائٹ کلبوں، شراب خانوں اور ریستورانوں میں جانے والے مہمان وہاں آج بھی اچانک رقص کرنا شروع نہیں کر سکتے۔

Published: undefined

یہ قانون خاص طور پر ایسے نائٹ کلبوں اور شراب خانوں پر لاگو ہوتا ہے، جن کے پاس یہ لائسنس نہیں ہوتا کہ وہاں جانے والے مہمان ڈانس بھی کر سکیں۔ ماضی میں یہ قانون سازی مہمانوں کی سلامتی کے لیے کی گئی تھی اور اس کے تحت کسی بھی کلب میں رقص کرنے کے لیے آج بھی لازمی ہے کہ وہاں کوئی باقاعدہ ڈانس فلور موجود ہو۔ جہاں ڈانس فلور نہ ہو، وہاں مہمانوں کو رقص کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

Published: undefined

دوسری صورت میں اگر کسی کلب یا پب میں کوئی مہمان اچانک رقص شروع کر دے، تو انتظامیہ کے لیے اسے روکنا لازمی ہوتا ہے، ورنہ اس کلب، ریستوراں یا پب کو جرمانہ کرنے کے علاوہ اس کا شراب فروشی کا لائسنس بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ سویڈن میں یہ قانون 1956ء سے نافذالعمل ہے مگر اب رواں برس یکم جولائی سے یہ ختم ہو جائے گا۔

Published: undefined

نئے قانونی تقاضے

تقریباﹰ سات عشرے پرانے اس قانون کے خاتمے کے ساتھ ساتھ سویڈش پارلیمان نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ ڈانس فلور کے بغیر ایسے عوامی مقامات پر مہمانوں کو آئندہ بھی یہ اجازت نہیں ہو گی کہ وہ وہاں یکدم رقص کرنا شروع کر دیں۔

Published: undefined

پھر بھی یکم جولائی سے اگر وہاں کوئی مہمان اچانک رقص کرنا شروع کر دے، تو متعلقہ انتظامیہ کے لیے اسے روکنا لازمی تو ہو گا، مگر ایسے بزنس کو اپنے لائسنس کی منسوخی کا خطرہ نہیں ہو گا۔

Published: undefined

ایسے ہر کلب یا پب کا آئندہ بھی فرض ہو گا کہ وہ ڈانس فلور نہ ہونے کی صورت میں مہمانوں کو رقص کرنے کی اجازت نہ دے۔ تاہم اس کے باوجود اگر ایسا کوئی واقعہ پیش آئے، تو بعد میں ہی سہی مگر مقامی پولیس کو اس کی کم از کم زبانی اطلاع دینا بہرحال لازمی ہو گا اور جرمانے کا کوئی خطرہ بھی نہیں ہو گا۔

Published: undefined

بوسیدہ قانون اور غیر ضروری سرکاری کارروائی

سویڈش پارلیمان نے اب تک نافذ یہ قانون ختم کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ یہ بہت پرانا ہو چکا ہے اور اسے غیر ضروری سرکاری کارروائی کی وجہ بننے والا ضابطہ قرار دیا جا رہا تھا۔ اسی لیے ملکی پارلیمان نے اس قانون کی منسوخی کا فیصلہ سویڈش حکومت کی سفارش پر کیا۔

Published: undefined

مزید یہ کہ مستقبل میں بھی سویڈن میں ڈانس صرف ایسے کلبوں، شراب خانوں اور ریستورانوں میں ہی کیا جا سکے گا، جن کے پاس باقاعدہ لائسنس اور ڈانس فلور ہوں گے۔ اس کے علاوہ عارضی طور پر کسی تقریب کے لیے مثلاﹰ کسی پارک وغیرہ میں اگر عوامی سطح پر رقص کا انتظام کیا جائے، تو بھی اس کے لیے حکام سے باقاعدہ پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہی رہے گا۔

Published: undefined