سماج

شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار جنوبی کوریا کو ’ختم‘ کر سکتے ہیں

کمیونسٹ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال اور جنوبی کوریا کے وجود کے خاتمے کی دھمکی دی ہے۔

شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار جنوبی کوریا کو ’ختم‘ کر سکتے ہیں
شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار جنوبی کوریا کو ’ختم‘ کر سکتے ہیں 

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو اپنے جوہری ہتھیاروں کے استعمال اور جنوبی کوریا کے وجود کے خاتمے کی دھمکی دی ہے۔ یہ دھمکی کمیونسٹ کوریا کے حکمران کم جونگ اُن کی سیاسی طور پر بہت طاقتور سمجھی جانے والی بہن کم یو جونگ نے دی۔

Published: undefined

کم یو جونگ نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا پر پائے جانے والے عشروں پرانے تنازعے میں اگر حریف ملک جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر حملے میں پہل کی، تو جواباﹰ شمال کے جوہری ہتھیار جنوب کو تباہ کرتے ہوئے اس کے وجود کو 'ناپید‘ کر دیں گے۔ شمالی کوریا میں حکمران خاندان کی سیاسی طور پر اس دوسری اہم ترین رکن کا یہ بیان آج منگل پانچ اپریل کے روز ملک کے سرکاری میڈیا میں شائع ہوا۔

Published: undefined

یہ بیان کم یو جونگ کی طرف سے گزشتہ صرف تین روز میں دیا جانے والے دوسرا انتہائی اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز بیان ہے، جو جنوبی کوریا کے دفاعی امور کے سربراہ سُوہ وُوک کے گزشتہ ہفتے دیے گئے ایک بیان کے جواب میں دیا گیا ہے۔

Published: undefined

شمالی کوریا کے متنازعہ میزائل تجربات

دونوں کوریائی ریاستوں کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف حالیہ بیانات ایسے وقت پر دیے گئے ہیں، جب کمیونسٹ کوریا نے مہلک ہتھیاروں کے حوالے سے خود پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتوں میں کئی متنازعہ تجربات کیے ہیں۔ ان میں سے ایک تو مارچ میں کیا جانے والا ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا ایسا تجربہ بھی تھا، جو پیونگ یانگ کی طرف سے 2017ء کے بعد سے اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ تھا۔

Published: undefined

اس تجربے کے بعد جنوبی کوریا کے ڈیفنس چیف سُوہ وُوک نے گزشتہ جمعے کے روز کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا کی طرف سے ایسے کسی بین البراعظمی میزائل کے فائر کیے جانے کے شواہد ملے، تو سیول کی مسلح افواج کے پاس ایسے کسی میزائل کو نشانہ بنا کر اسے تباہ کر دینے کی صلاحیت موجود ہے۔

Published: undefined

ایٹمی طاقت کو حملے کی دھمکی

اس پس منظر میں شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن کی بہن اور ان کی پالیسی مشیر کم یو جونگ نے اب کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے سُوہ وُوک 'حواس باختہ‘ ہیں، جو وہ ایک ایٹمی طاقت پر حملے میں پہل کرنے سے متعلق بیان کے ساتھ 'بڑی حماقت‘ کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

کم یو جونگ کے الفاظ میں، ''اگر جنوبی کوریا ہمارے ساتھ فوجی تصادم کا انتخاب کرتا ہے، تو ہمارے لیے بھی لازمی ہو گا کہ ہم اپنی جوہری طاقت کو استعمال میں لاتے ہوئے اپنا فرض پورا کریں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کی ایٹمی طاقت کا مقصد ملکی تحفظ کے لیے دفاعی نظام کو مؤثر اور فعال رکھنا ہے اور ایسے ہتھیاروں کے ساتھ 'دشمن کو ختم‘ بھی کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیونگ یانگ سیول کی مسلح افواج کو ان کی عسکری صلاحیت میں اپنی فوج کے ہم پلہ نہیں سمجھتا اور بہتر ہو گا کہ سیول میں ملکی رہنما خود اپنے ہی 'ملک کی تباہی سے بچنے کے لیے‘ ایسے بیانات سے پرہیز کریں۔

Published: undefined

جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر یُون سُک ییؤل کی طرف سے ملک میں انتقال اقتدار کے لیے قائم کردہ عبوری ٹیم کی طرف سے بھی آج پانچ اپریل کے روز کہا گیا کہ اگر ضروری ہوا، تو شمال کے خلاف اسے کسی حملے سے روکنے کے لیے حملے میں پہل کے فوجی امکان کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

Published: undefined

اس صدارتی ٹیم کے ترجمان نے سیول میں صحافیوں کو بتایا، ''خود پر دشمن کے حملے سے بچنے کے لیے اپنے حریف پر حملے میں پہل کرنا ایک ایسا حل ہے، جسے اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے اور یہ ایک قابل قبول حل ہوتا ہے۔‘‘

Published: undefined

شمالی کوریا میں اسی مہینے اس کمیونسٹ ریاست کے بانی کم اِل سُنگ کا 110 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ کم اِل سُنگ موجودہ ملکی رہنما کم جونگ اُن کے دادا تھے۔ کمیونسٹ کوریا کے وجود میں آنے کے بعد سے وہاں اقتدار اسی خاندان کے پاس ہے۔ شمالی کوریا میں ایسے سالانہ دن عام طور پر بہت بڑی فوجی پریڈوں، بڑے ہتھیاروں کے تجربات یا سیٹلائٹ لانچ کر کے منائے جاتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined