سماج

طالبان حکومت: بھارتی فورسز کا نیا ٹریننگ ماڈیول

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد نئے حالات کو دیکھتے ہوئے انسداد دہشت گردی پر مامور بھارتی فورسز کے لیے ایک ٹریننگ ماڈیول وضع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں میں اضافے کا خدشہ ہے

طالبان حکومت: بھارتی فورسز کا نیا ٹریننگ ماڈیول
طالبان حکومت: بھارتی فورسز کا نیا ٹریننگ ماڈیول 

بھارت کے مرکزی سکیورٹی ادارے نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعینات سرحدی فورسز اور پولیس کے یونٹوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ افغانستان پر طالبان کے قبضہ کے بعد کے حالات کو دیکھتے ہوئے کسی ممکنہ دہشت گردانہ کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے اہلکاروں کو تیار کریں اور اس کے لیے ایک نیا ٹریننگ ماڈیول نافذ کریں۔

Published: undefined

بھارتی میڈیا نے اعلی سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ مرکزی سکیورٹی ادارے کی طرف سے یہ نیا ہدایت نامہ اس لیے جاری کیا گیا ہے کیونکہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت کی مغربی سرحد سے دہشت گردوں کی دراندازی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی دہشت گردوں کے حملے کے خدشات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔

Published: undefined

بھارتی دفاعی حکام کے مطابق سقوط کابل کے بھارت میں سکیورٹی صورت حال پر 'سنگین اثرات‘ مرتب ہو سکتے ہیں۔اس لیے وسطی اور جنوبی ایشیا کی نئی جغرافیائی سیاسی صورت حال اور بھارت کی سرحدوں اور اندرونی علاقے پر مرتب ہونے والے اس کے سنگین سکیورٹی مضمرات کے مدنظر بھارتی فورسز اور انٹلیجنس، دونوں کو اپنے لائحہ عمل، حکمت عملی اور کارروائی کے طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

Published: undefined

نئے ٹریننگ ماڈیول کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

رپورٹ کے مطابق ایک اعلی بھارتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس وقت بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)، ششتر سیما بل (ایس ایس بی)، ریاستی پولیس یونٹ اور انسداد دہشت گردی کی ذمہ داری سنبھالنے والے سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور کشمیر پولیس کے اہلکار ''Changing dynamics for border management'' کے عنوان سے مرتب طریقہ کار کے مطابق کام کرتے ہیں،”اس میں طالبان کے بارے میں اطلاعات تو موجود ہیں لیکن یہ اپ ڈیٹ نہیں ہیں۔ عالمی منظر نامے میں ہونے والی تبدیلیوں کے بعد ان معلومات کو اب اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ اس میں اس بات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے کہ نائن الیون کے بعد گزشتہ 20 برس کے دوران کیا تبدیلیاں ہوئی ہیں۔"

Published: undefined

خیال رہے کہ بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے 15 اگست کو افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد کہا تھا کہ بھارت دہشت گردی میں ممکنہ اضافہ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے،''ہمیں اس بات کی فکر ہے کہ افغانستان میں طالبان کی سرگرمیوں سے بھارت کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔اس کا اثر بھارت میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی شکل میں بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے اور ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے ہم اپنی طرف سے پوری تیاری کر رہے ہیں‘‘۔

Published: undefined

طالبان کے بارے میں سب کچھ بتایا جائے گا

نئے ٹریننگ ماڈیول میں فورسز کو پوری طرح سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ اس میں طالبان سے متعلق خفیہ اطلاعات، ان کے جنگ کرنے کے طریقے، ان کی قیادت میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جائے گی۔

Published: undefined

ایک اعلی بھارتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ ہی سرحدی ریاستوں کی پولیس فورس کے لیے بھی ایسی اطلاعات کافی اہم ہوتی ہیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ طالبان کی تاریخ کیا ہے۔ کن کن تنظیموں کے ساتھ ان کے تعلقات ہیں اور وہ کس طرح کام کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا،”سرحد کی کسی چیک پوسٹ پر یا کسی علاقے میں کھڑے پولیس اہلکار کے لیے طالبان کی تاریخ، ان کی سرگرمیوں اور ان کی حکافغانستان کے معاملے پر بھارت شش و پنج میں مبتلامت عملی کے بارے میں جاننا نہایت اہم ہے۔"

Published: undefined

اعلی سرکاری عہدیدار کا مزید کہنا تھا،”سکیورٹی فورسز کے اعلی اور چوٹی کے کمانڈروں کو افغانستان اور طالبان کے بارے میں بیشتر چیزیں معلوم ہوتی ہیں لیکن وہ اپنی آپریشنل طاقت فوجی جوان، یا کسی مخصوص جگہ تعینات کانسٹیبل سے ہی حاصل کرتے ہیں۔ ایسے میں ان اہلکاروں کو زیادہ بہتر طور پر واقف ہونا چاہیے۔" انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ضروری معلومات انہیں ان کی اپنی اور مقامی زبانوں میں دستیاب کرائی جائیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined