انڈیا میں ڈیری تاجران کی جانب سے مقامی پولیس کو ایک رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ یہ رپورٹ ان سینما شائقین کے خلاف درج کرائی گئی جو بڑی مقدار میں دودھ چوری کر کے فلمی پوسٹرز پر اس یقین سے بہاتے ہیں کہ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہے گی ۔ پال ابیشیکم ایک ہندو مذہبی عامل ہے اور وہ دیوی دیوتاؤں کے بتوں پر دودھ ڈالنے کو بہتر حیال کرتے ہیں۔
Published: undefined
فلمی شائقین اکثر اداکاروں کے پوسٹروں پر دودھ ڈالنے کی رسم انجام دیتے ہیں، خاص طور پر جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو میں جہاں فلمی ستاروں کے پوسٹرز کو دودھ سے نہلانا کوئی غیر معمولی عمل نہیں ۔یہی نہیں اداکار سیلام باراسان تواپنی نئی فلم کی تشہیرکےلیے اسے ایک الگ ہی ڈگر پہ لے گئے، اپنے ایک وڈیو پیغام میں اپنے پرستاروں سے بے بہا دودھ کے ڈبے بہانے کی درخواست کی ہے۔
Published: undefined
جیسےہی یہ پیغام وائرل ہوا، ڈیری تاجران نےبڑی مقدارمیں دودھ چوری ہونے پر اپنے نقصان سے پریشان ہوکر پولیس کو آگاہ کیا۔
Published: undefined
تامل ناڈو کے دودھ فروشوں کی مرکزی تنظیم کے صدر ایس پونسامی نے کہا، "اس طرح کی اپیل ایک طرف نوجوانوں کو گمراہ کرے گی تو دوسری جانب ریاست میں قانون سازی کا مسئلہ بھی پیدا کرسکتی ہے۔ اس تنظیم نے رواں ہفتے کے دوران ریاست بھر میں صرف دو ایام کے دوران تقریبا 10،000 لیٹریعنی (2،600 گیلن) دودھ چوری کا بتایا ہے۔
Published: undefined
یہ امر اہم ہے کہ دودھ کی چوری کی روایت خاص طور پر رجنی کانت کے لیے مخصوص سمجھی جاتی رہی ہے۔ رجنی کانت فلم کیریر سے قبل ایک بس کنڈکٹر تھے لیکن بعد میں وہ تامل سنیما کی تاریخ کا سب سے بڑا ستارہ بن کر ابھرے۔
Published: undefined
دودھ فروشوں کی تنظیم کے صدر پونسامی کئی سالوں سے اس غیر کارآمد فعل کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔
Published: undefined
ان کے مطابق گزشتہ بیس برسوں سے دودھ کی چوری کا سلسلہ زور پکڑ چکا ہے کیونکہ عام شائقین ان مشہور اداکاروں کو دیوتاؤں کا نعم البدل خیال کرتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined