سماج

امریکی سکّے پر پہلی مرتبہ ایک سیاہ فام خاتون کی تصویر

معروف مصنفہ، شاعرہ اور کارکن مایا اینجلو ایسی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جن کی امریکی سکّے کوارٹر (چوّنی) پر تصویر کندہ کی گئی ہے۔ سکوں پر مزید اہم امریکی خواتین کی تصاویر شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی سکّے پر پہلی مرتبہ ایک سیاہ فام خاتون کی تصویر
امریکی سکّے پر پہلی مرتبہ ایک سیاہ فام خاتون کی تصویر 

امریکا میں کرنسی تیار کرنے والے ادارے نے اس نئے سکے کی تقسیم شروع کر دی ہے جس پر مایا اینجلو کی تصویر کندہ ہے۔ معروف شاعرہ اور انسانی حقوق کی کارکن مایا اینجلو امریکی کرنسی پر نمودار ہونے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں۔

Published: undefined

امریکی وزارت خزانہ کی سربراہ جینٹ ایلین نے اس نئے سکے کے حوالے سے کہا، ''ہر بار ہم جب بھی اپنی کرنسی کو دوبارہ ڈیزائن کرتے ہیں، تو ہمارے پاس اپنے ملک کے بارے میں ایسا کچھ نیا کہنے کا موقع ہوتا ہے کہ ہم کس طرح کی اقدار رکھتے ہیں اور بطور معاشرہ ہماری ترقی کا سفر کیسا رہا ہے۔''

Published: undefined

کوارٹر سکے پر مایا اینجلو کی جو تصویر ہے اس میں انہیں اپنے دونوں بازوؤں کو پھیلائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان کی تصویر کے پیچھے ایک پرندہ محو پرواز ہے اور چڑھتے ہوئے سورج کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ سب ان کی شاعری سے متاثرہ تصاویر ہیں۔

Published: undefined

مزید خواتین امریکی سکوں پر ظاہر ہوں گی

امریکی تاریخ کی ممتاز خواتین کو یاد کرنے اور انہیں سراہنے کے مقصد سے ان کی تصویر والے سکے جاری کرنے کا ایک پروگرام ترتیب دیا گیا ہے اور مایا اینجلو کی تصویر والا سکہ اسی سلسلے کا حصہ ہے۔

Published: undefined

جینٹ ایلن کا کہنا ہے، ''مجھے بہت فخر ہے کہ یہ سکے کار ہائے نمایاں انجام دینے والی امریکا کی چند قابل ذکر خواتین، بشمول مایا اینجلو، کے تعاون کا جشن منانے کے لیے ہیں۔''

Published: undefined

امریکی ٹکسال کو سکے جاری کرنے کی ہدایت کرنے کے لیے قانون متعارف کروانے والی سینیٹر کیتھرین کورٹیز مستو نے کہا کہ مایا اینجلو ایک متاثر کن شخصیت تھیں جس کی وجہ سے ان کا انتخاب کیا گیا۔

Published: undefined

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا، ''یہ سکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ امریکیوں کی نسلیں مایا اینجلو کی کتابوں اور ان کی شاعری کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گی، جو سیاہ فام خواتین کے زندہ تجربات سے متعلق ہیں۔''

Published: undefined

امریکی ٹیکسال ملک کی ایسی نمایاں خواتین اور ان کی کامیابیوں کے اعزاز میں آئندہ چار برسوں میں 20 کوارٹر سکے جاری کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ان سکوں پر نظر آنے والی دیگر خواتین میں سے سیلی رائیڈ کا نام بھی شامل ہے جو خلا میں سفر کرنے والی پہلی امریکی خاتون ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد شعبے سے تعلق رکھنے والی دیگر ممتاز خواتین کے نام اس میں شامل ہیں۔

Published: undefined

مایا اینجلو کا انتخاب کیوں ہوا؟

مایا اینجلو کی معروف خودنوشت ''آئی نو وائی دی کیجڈ برڈ سنگس'' (مجھے پتہ ہے کہ قفس میں پرندہ نغمہ سرا کیوں ہے) سن 1969 میں آئی اور اس کی اشاعت کے ساتھ ہی وہ کافی مقبول ہوئی۔ اس کتاب میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتیوں اور نسلی امتیاز کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔

Published: undefined

مایا اینجلو نے اپنے دور کے معروف انسانی حقوق کے کارکن مارٹن لوتھر کنگ جونیئر اور میلکم ایکس کے ساتھ بھی کافی کام کیا۔ اینجلو نے بل کلنٹن کے پہلی صدارتی افتتاحی تقریب کے وقت اپنی نظم پڑھی تھی۔ پھر سن 2010 میں صدر براک اوباما نے انہیں صدارتی تمغہ برائے آزادی سے بھی نوازا تھا۔ سن 2014 میں 86 برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined