سماج

سماجی سطح پر دوری، اب روبوٹ ممکن بنائے گا

جاپان کا نام سنتے ہی ٹيکنالوجی کا خيال آتا ہے۔ کورونا سے نمٹنے ميں بھی اس ملک نے اب ايک انوکھا و تکنيکی طريقہ اختيار کيا ہے۔ايک آزمائش ميں سماجی سطح پر دوری کو يقينی بنا رہا ہے روبو وی نامی ايک روبوٹ۔

سماجی سطح پر دوری، اب روبوٹ ممکن بنائے گا
سماجی سطح پر دوری، اب روبوٹ ممکن بنائے گا 

جاپان ميں ايک اسٹور نے سماجی سطح پر فاصلہ برقرار رکھنے سے متعلق قوانين پر عمل در آمد يقينی بنانے کے ليے ايک انوکھا انداز اپنايا ہے۔ اسٹور کے عملے ميں ايک خودکار روبوٹ کو شامل کيا گيا ہے، جو صارفين کو ماسک پہنے رکھنے اور شوشل ڈسٹينسنگ پر مجبور کرتا ہے۔

Published: undefined

روبو وی نامی اس روبوٹ کو جاپانی شہر کيوٹا ميں قائم 'ايڈوانسڈ ٹيلی کميونيکيشن ريسرچ انسٹيٹيوٹ انٹرنيشنل‘ (ATR) نے تيار کيا ہے۔ روبو وی جاپانی فٹ بال ٹيم Cerezo Osaka کے سرکاری اسٹور ميں صارفين کی رہنمائی کرتا ہے۔

Published: undefined

اس کا کام ہے کہ صارفين کو معلومات فراہم کرے اور ان کو مطلوبہ اشياء کے مقام کے بارے ميں بتائے۔ ساتھ ہی روبو وی اس بات کو يقينی بناتا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے ليے صارفين اسٹور کے تمام حصوں ميں اور ہر وقت ماسک پہنے رکھيں اور شوشل ڈسٹينسنگ کا خيال رکھيں۔

Published: undefined

روبو وی ميں ايک کيمرہ اور تھری ڈی ليزر بيم نصب ہيں، جو کم فاصلہ ہونے کی صورت ميں صارفين کو انتباہ کراتا ہے کہ وہ مناسب فاصلہ نہيں رکھے ہوئے يا ماسک نہيں پہنے ہوئے۔

Published: undefined

در اصل کورونا کے قوائد و ضوابط کے ليے ايک روبوٹ کا استعمال ايک آزمائشی منصوبہ ہے جو گزشتہ ہفتے ہی شروع کيا گيا۔ يہ آزمائش اس ماہ کے اختتام تک جاری رہے گی اور کاميابی کی صورت ميں اس ميں توسيع کا بھی امکان ہے۔

Published: undefined

جاپان ميں اب تک کورونا کے متاثرين کی تعداد ايک لاکھ بيس ہزار اور اموات صرف دو ہزار ہيں۔ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہيں کہ ٹوکيو حکومت نے ديگر کئی ملکوں کی نسبت کورونا کی وبا سے بہتر طريقے سے نمٹا ہے۔

Published: undefined

مگر عوام ميں پابنديوں بالخصوص ماسک پہننے پر ہچکچاہٹ پائی جاتی ہے۔ اب جبکہ موسم سرما کی آمد سر پر ہے اور جاپان ميں نئے کيسز ميں کچھ اضافہ بھی نوٹ کيا گيا ہے، حکام متحرک ہو گئے ہيں اور روبو وی کے استعمال جیسے انوکھے طريقے بھی زير آزمائش ہيں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined