سماج

بائیڈن اور کشیدا کی مجوزہ ملاقات، چین اور شمالی کوریا پر تبادلہ خیال

جاپانی وزیر اعظم کا امریکی دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب ہند۔بحرالکاہل خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور شمالی کوریا کی جانب سے سکیورٹی کے خطرات موجود ہیں۔

بائیڈن اور کشیدا کی مجوزہ ملاقات، چین اور شمالی کوریا پر تبادلہ خیال
بائیڈن اور کشیدا کی مجوزہ ملاقات، چین اور شمالی کوریا پر تبادلہ خیال 

وائٹ ہاوس نے منگل کے روز بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن 13جنوری کو جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کی میزبانی کریں گے اور اس موقع پر دونوں رہنما معیشت اور سلامتی کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

Published: undefined

وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما یوکرین میں روسی فوجی حملہ، ماحولیاتی تبدیلی، آبنائے تائیوان میں استحکام، شمالی کوریا اور ایک آزاد اور کھلے ہند بحرالکاہل جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

Published: undefined

وزیر اعظم کشیدا کا امریکہ کا یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب ہند۔بحرالکاہل خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور شمالی کوریا کی جانب سے لاحق سکیورٹی خطرات کے تناظر میں جاپان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں وسیع پیمانے پر توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران اپنی دفاعی پالیسی میں بہت بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ٹوکیو نے سن 2027 تک اپنے دفاعی اخراجات کو بڑھا کر اپنی جی ڈی پی کا دو فیصد کر دیا ہے۔ اس نے اپنی فوجی کمان کی تنظیم نو اور مزید جدید ترین میزائل صلاحیتیں حاصل کرنے کا عزم بھی کیا ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا پیونگ یانگ نے حال ہی میں کئی میزائل تجربات کیے ہیں، جس سے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

مذاکرات میں اور کس بات پر توجہ دی جائے گی؟

وائٹ ہاوس کی پریس سکریٹری کیرین ژآں پیئر نے بتایا کہ "صدر بائیڈن جاپان کی طرف سے حال ہی میں جاری کردہ قومی سکیورٹی اسٹریٹیجی، جی 7 کی اس کی صدارت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک غیر مستقل رکن کے طور پر اس کی مدت کار کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کریں گے۔"

Published: undefined

انہوں نے مزید بتایا کہ "دونوں رہنما امریکہ جاپان اتحاد کی بے مثال طاقت کا جشن منائیں گے اور آنے والے برسوں کے لیے اپنی شراکت داری کا لائحہ عمل طے کریں گے۔"

Published: undefined

واشنگٹن کے تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز میں جاپان پروگرام کے سربراہ کرسٹوفر جان اسٹون نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، "وہ چین سے متعلق اقتصادی سلامتی کے مسائل پر بھی خاصی توجہ مرکوز کریں گے، جس میں سیمی کنڈکٹرز جیسی حساس ٹیکنالوجیز کے لیے برآمدی کنٹرول پر تعاون شامل ہے۔" بائیڈن اور کشیدا اس سے قبل گزشتہ برس کے اواخر میں انڈونیشیا میں جی 20 سربراہی اجلاس میں ملاقات کر چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined