سماج

سیما حیدر پاکستانی جاسوس ہیں؟

بھارتی حکام پاکستان کے شہر کراچی سے چار بچوں کے ساتھ بھارت آنے والی خاتون سیما حیدر اور ان کے نئے شوہر سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

سیما حیدر پاکستانی جاسوس ہیں، یا پھر بھارتی ایجنٹ؟
سیما حیدر پاکستانی جاسوس ہیں، یا پھر بھارتی ایجنٹ؟ 

بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) گزشتہ چند روز سے پاکستانی شہری سیما حیدر اور ان کے نئے بھارتی شوہر سچن مینا سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس تفتیش میں پولیس کے ساتھ مرکزی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

سیما حیدر اور ان کے بھارتی شوہر سچن مینا کے درمیان محبت کی کہانی کا پہلو ہی ابھی تک سرخیوں میں تھا، تاہم جب سے یہ معلوم ہوا ہے کہ سیما کے ایک بھائی اور چچا پاکستانی فوج میں ہیں، تب سے پورے معاملے نے ایک نیا رخ لے لیا اور ان پر طرح طرح کے شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

شکوک و شبہات کے بادل

سیما غلام حیدر سچن مینا کے ساتھ رہنے کے لیے نیپال کے راستے مئی میں غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھیں۔ دونوں کا کہنا ہے کہ وہ سن 2019 میں گیمنگ ایپ پب جی پر ملے تھے اور پھر دونوں میں پیار ہو گیا۔

Published: undefined

تاہم بھارت میں ان کے غیر قانونی داخلے سے متعلق کئی طرح کے الزامات کا سامنا ہے۔ بعض لوگ سچن مینا کے ساتھ اس خاتون کی محبت کی قسمیں کھا رہے ہیں، تو بعض ان پر پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے روابط اور پاکستان کی جاسوس ہونے کا شک کر رہے ہیں۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق اے ٹی ایس کی ٹیم اس حوالے سے ثبوتوں کی بنیاد پر پاکستانی شہری سے تفتیش کر رہی ہے جیسے کہ ان کا موبائل فون، سم کارڈ جو ان کے قبضے سے برآمد ہوئے۔ جب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیما حیدر کے کچھ رشتہ دار پاکستانی فوج میں ہیں، تب سے بھارتی خفیہ ایجنسیاں اس معاملے کو سکیورٹی کے زاویے سے بھی دیکھ رہی ہیں۔

Published: undefined

انہیں پہلوؤں کے مد نظر بھارتی حکام پیر کے روز سے ہی ان سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہے ہیں کہ آخر وہ کس طرح پہلے پاکستان سے دبئی پہنچیں اور وہاں سے نیپال کے راستے سے بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئیں۔ حکام کو شک ہے کہ کہیں اس کے پیچھے کوئی راز تو نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق بیشتر سوال اس حوالے سے ہیں کہ آخر ان کے بھائی اور چچا پاکستانی فوج میں کن عہدوں پر کام کرتے ہیں اور کہاں تعینات ہیں۔ کیا ان سے سیما کا کوئی رابطہ ہے یا پھر کسی نے بھارت میں آنے میں ان کی مدد کی وغیرہ وغیرہ۔

Published: undefined

رواں ماہ کے اوائل میں جب پولیس کو سیما کے بارے میں پتہ چلا، تو انہیں اور ان کے نئے شوہر سچن کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ تاہم عدالت نے دونوں کو ضمانت پر رہا کر دیا اور تبھی سے بھارتی میڈیا میں اس معاملے کے کافی تذکرے ہیں۔

Published: undefined

بھارتی میڈیا میں یہ تھیوری زور شور سے گردش میں ہے کہ وہ شاید پاکستانی ایجنٹ ہیں اور انہیں نیپال کے ذریعے بھارت بھیجا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے سکیورٹی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ سیما نے بھارت آنے سے پہلے بھارتی ملبوسات پہننے اور مقامی لب و لہجے میں بات چیت کرنے کی مشق کی۔

Published: undefined

حکام کے مطابق، ''ظاہری شکل کے علاوہ، تحقیقاتی ایجنسیوں نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ سیما حیدر روانی سے بھارتی لب و لہجے کی مہارت کا مظاہرہ کرتی ہیں، جس کی تربیت نیپال میں کام کرنے والے پاکستانی ایجنٹوں نے دی ہوگی۔'' بھارتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس طرح کی زبان کی تربیت ان خواتین کو دی جاتی ہے، جنہیں ''نیپال کی سرحد سے بھارت میں غیر قانونی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے بھیجا جاتا ہے۔''

Published: undefined

وقت کے ساتھ سیما حیدر کی کہانی سلجھنے کے بجائے مزید الجھتی جا رہی ہے۔ ان کے پہلے شوہر غلام حیدر، جو سعودی عرب میں کام کرتے ہیں، وہ اپنے بچوں کی وجہ سے پریشان ہیں اور اپنی بیوی سے واپس آنے کی التجا کی ہے۔ادھر کراچی میں سیما کے گھر والوں کو جب سے یہ پتہ چلا ہے کہ وہ سچن کے پیار میں بھارت آ کر اسلام مذہب ترک کر کے ہندو دھرم اپنا لیا، تب سے وہ پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں اب پاکستان واپس نہ بھیجا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ