سماج

ایرانی وزیر خارجہ آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے سعودی عرب کے دورے کی تاریخ کا گوکہ سرکاری طورپر اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق وہ آج ریاض پہنچیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ جمعرات کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے
ایرانی وزیر خارجہ جمعرات کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ وزیر خارجہ امیر عبداللہیان مستقبل قریب میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیر عبداللہیان سعودی عرب کے دورے کے دوران اقتصادی تعلقات سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Published: undefined

وزارت خارجہ کے ترجمان نے گوکہ امیر عبداللہیان کے دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تاہم ایرانی اخبار تہران ٹائمز اور دیگر ایرانی میڈیا کے مطابق وہ آج ریاض روانہ ہونے والے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ ان کے سعودی ہم منصب کے دورہ تہران کے جواب میں ہو رہا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے 17جون کو تہران کا دورہ کیا تھا اور حسین امیر عبداللہیان اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی تھی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے مارچ میں چین کی ثالثی میں سفارتی تعلقات بحال کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا تھا اور دونوں ملکوں کے درمیان سات سال کے بعد تعلقات بحال ہوئے تھے۔

Published: undefined

ناصر کنعانی نے کہا کہ اگرچہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر ابراہیم رئیسی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی تھی، لیکن ابھی اس دورے کی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور 'مناسب وقت‘ پر اس کا تعین کیا جائے گا۔

Published: undefined

ایران سعودی تعلقات میں اضافہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں قدم بہ قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کی بنیاد پر تہران میں سعودی سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔

Published: undefined

مارچ میں ہونے والے معاہدے کے تحت ریاض اور تہران نے ایک دوسرے کے علاقوں میں سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے اور 20 سال قبل طے پانے والے سکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر عمل درآمد پر اتفاق کیا تھا۔

Published: undefined

ایران نے جون کے اوائل میں ریاض میں اپنا سفارت خانہ اور جدہ میں قونصل خانہ کھول دیا تھا۔ قبل ازیں ایران کے نائب وزیر خارجہ مہدی سفاری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے لیے راستہ تیار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ایران کے وزیر معاشیات احسان خاندوزی کے دورہ سعودی عرب سے بھی ریاض میں نہایت مناسب ماحول تیار ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined