سماج

ايران کے ایٹمی پروگرام پر اسرائيلی ڈرامہ سيريل

ايران کے متنازعہ جوہری و ميزائل پروگرام پر اسرائيل ميں ايک نيا سلسلہ وار ڈرامہ تيار کيا گيا ہے، جسے ثقافت و فن کے ذريعے پراپيگنڈا کی مثال قرار ديا جا رہا ہے۔

ايران کے ایٹمی پروگرام پر اسرائيلی ڈرامہ سيريل
ايران کے ایٹمی پروگرام پر اسرائيلی ڈرامہ سيريل 

آٹھ اقساط پر مشتمل سيريل ڈرامہ سیریل 'تہران‘ يونانی دارالحکومت ايتھنز ميں فلمايا گيا اور اسے اسرائيل کے کان نامی پبلک ٹيلی وژن ٹيٹ ورک نے تيار کيا ہے۔

Published: undefined

ڈرامے ميں اسرائيلی خفيہ ايجنسی موساد کی ايک نوجوان خاتون جاسوس کو اس کے اولين مشن پر دکھایا گیا ہے۔ اس ايجنٹ کا کام ايرانی دفاعی نظام کو معطل کرنا ہوتا ہے تاکہ اسرائيلی فضائيہ ايک ری ايکٹر کو تباہ کر سکے اور ايران کی ايٹمی بم بنانے کی صلاحيت ختم کی جا سکے۔

Published: undefined

ايران نے اس ڈرامے کو پراپيگنڈا قرار ديا ہے۔ تہران حکومت ايسے تمام الزامات مسترد کرتی آئی ہے کہ اس کا جوہری پروگرام ہتھيار سازی کے ليے ہے۔ حکومت کا موقف ہے کہ ايٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے ليے ہے، جس کا اسے ديگر ملکوں کی طرح حق حاصل ہے۔

Published: undefined

ڈرامے کے ایک ہدايت کار موشے زونڈر کے مطابق گو کہ کسی بھی معاملے ميں اسرائيل اور ايران کا اشتراک نا ممکن سی بات ہے ليکن وہ اپنے ڈرامے 'تہران‘ کو ثقافتی نقطہ نظر سے دونوں ملکوں کی مشترکہ پروڈکشن کے طور پر ديکھتے ہيں۔ ''ہم ڈرامے ميں عبرانی سے زيادہ فارسی بول رہے ہيں، تو اس لحاظ سے ميں اسے ايک ايرانی اسرائيلی سيريز کے طور پر ديکھتا ہوں۔‘‘ زونڈر کے مطابق اگر سياسی قيادت لوگوں ميں شر اور نفرت نہ پھيلائے تو اسرائيل اور ايران کو لوگ دوست بن سکتے ہيں۔

Published: undefined

اس ڈرامے ميں مرکزی کردار نيوو سلطان نامی اداکارہ نے ادا کيا ہے۔ انہوں نے اپنے کردار کے ليے چار ماہ تک فارسی سیکھی۔ سلطان ايران ميں پيدا ہوئی تھيں اورعقیدے کے لحاظ سے يہودی ہيں۔ شريک ہدايت کار موشے زونڈر کے مطابق ڈرامے ميں ايک خاتون کو مرکزی کردار دينا ايک سياسی فيصلہ تھا۔ ان کے بقول وہ ايک ايسے ميدان ميں ايک عورت کو کامياب ہوتا دکھانا چاہتے تھے، جس ميں عموماً مردوں کی اجارا داری قائم ہے۔ يہ ڈرامہ عنقريب ايپل ٹی وی پر شيئر کيا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined