سماج

بھارتی خواتین دستوں کا اقوام متحدہ کے امن مشن میں اہم کردار

بھارتی خواتین کی ایک بڑی تعداد مسلح افواج میں بھی شامل ہو رہی ہے اور اس طرح بین الاقوامی مشنز میں بھی ان کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ خواتین کی زیادہ شمولیت سے آپریشن مزید موثر ہو گئے ہیں۔

بھارتی خواتین دستوں کا اقوام متحدہ کے امن مشن میں اہم کردار
بھارتی خواتین دستوں کا اقوام متحدہ کے امن مشن میں اہم کردار 

بھارتی شہر میرٹھ کے ایک پولیس کیمپ میں سخت تربیتی سیشن کے بعد اپنی بیرک میں بیٹھی ہوئی چونتیس سالہ سونیجا پرساد کہتی ہیں،’’خواتین کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔‘‘ پرساد ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) دستے میں ایک انسپکٹر ہیں۔

Published: undefined

سریع الحرکت آر اے ایف بھارت میں نیم فوجی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک خصوصی ونگ ہے، جو فسادات اور ہجوم پر قابو پانے جیسے حالات سے نمٹنے کا کام کرتا ہے۔ ڈی ڈبلیو سے بات چيت سے قبل سونیجا نے صبح ہی سے اپنی 20 دیگر ساتھیوں کے ساتھ سخت ترین ٹریننگ مکمل کی تھی۔

Published: undefined

سونیجا پرساد اقوام متحدہ کے لیے اپنے دوسرے امن مشن کے لیے تربیت لے رہی ہیں۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو سے بات چيت میں کہا،’’خواتین بہترین امن کیپر ہو سکتی ہیں۔ ہم معاشروں کو مضبوط کر سکتے ہیں اور دوسری خواتین کو بھی اس حقیقت سے آگاہ کر سکتے ہیں کہ ان میں بھی کچھ کرنے کی صلاحیت ہے۔‘‘

Published: undefined

ان کا مزید کہنا تھا،’’ہم انہیں اپنی ہمت دکھا رہے ہیں، اپنی طاقت دکھا رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہماری یہ ہمت و جرات دیکھ کر ان کی بھی حوصلہ افزائی ہو گی۔‘‘

Published: undefined

ایک عشرے سے بھی زیادہ عرصے سے پہلے اقوام متحدہ نے تنازعات کی روک تھام اور پھر قیام امن میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کی بات کی تھی۔ رواں برس جنوری میں بھارتی حکام نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی ہر شعبے میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت پر زور دیا تھا۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کی امن فوج کی تاریخ میں پہلی بار، بھارت نے افریقی ملک میں خانہ جنگی کے بعد سن 2007 میں لائبیریا میں تعیناتی کے لیے مکمل طور پر خواتین پر مشتمل اپنا ایک دستہ بھیجا تھا۔

Published: undefined

خواتین امن مشنز کو مزید موثر بناتی ہیں

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو امن مشن کا حصہ بنانے سے آپریشن پہلے سے کہیں زیادہ موثر ثابت ہوئے ہیں۔ ادارے کے مطابق سن 2020 میں تقریبا 95,000 امن فوجیوں میں سے 4.8 فیصد خواتین فوجی دستے اور 10.9 فیصد خواتین پولیس یونٹس شامل تھیں۔ اس کے ساتھ ہی تقریباً 34 فیصد خواتین اہلکار امن مشنز کا حصہ تھیں۔

Published: undefined

سن 2007 میں لائیبیریا میں خواتین دستے کی کمان سنھبالنے والی سیما ڈھونڈھیال کہتی ہیں،’’اس طرح کے امن مشنز میں خواتین کی موجودگی بذات خود ایک الگ طرح کا فرق ڈالتی ہے۔ کچھ ثقافتیں ہیں، جہاں متاثرہ خواتین کو مردوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس مخصوص منظر نامے میں، اگر آپ کے پاس خواتین امن دستے ہیں، تو حکام کے لیے ان کے ساتھ بات چیت کرنا آسان ہو جاتا ہے۔‘‘

Published: undefined

ان کا کہنا ہے کہ تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں، متاثرین کی ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہوتی ہے اور بقول ان کے چونکہ خواتین میں بات چیت کی اچھی صلاحیت ہوتی ہے اس لیے تنازعات کا شکار ہونے والی خواتین کے ساتھ وہ اچھے رابطے قائم کر سکتی ہیں، جس سے وہ ان میں بھروسہ اور اعتماد پیدا کر سکتی ہیں۔

Published: undefined

وہ کہتی ہیں،’’یہ خواتین تربیت یافتہ اور حساس ہوتی ہیں۔ وہ اس صدمے سے واقف ہیں جس سے خواتین اور بچے گزر رہے ہوتے ہیں۔ چونکہ وہ اپنے مرد ہم منصبوں کے مقابلے میں بہتر رابطہ کار ہیں، اس لیے وہ متاثرہ معاشروں اور برادریوں میں گہرائی تک جا سکتی ہیں اور ان سے رابطہ قائم کر کے ان کے مسائل کو سمجھ سکتی ہیں۔‘

Published: undefined

دقیانوسی تصورات کو چیلنج کرتی خواتین

ریپڈ ایکشن فورس کی سونیجا پرساد کا کہنا ہے کہ بہت سی لائبیرین خواتین نے خواتین امن فوجیوں کو رول ماڈل کے طور پر دیکھا تھا،’’خواتین فوجیوں کی چمک دھمک نے لائبیریا کی بہت سی خواتین کو لائبیرین نیشنل پولیس میں شامل ہونے اور اپنے معاشرے کی تعمیر نو میں حصہ لینے کے حوالے سے ان کی حوصلہ افزائی کی۔"

Published: undefined

برصغیر میں فوج اور پولیس کے شعبے میں مردوں کا بہت زیادہ غلبہ رہا ہے۔ بھارت میں خواتین پولیس افسر عالمی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کر کے دقیانوسی تصورات کو توڑنے کا کام کر رہی ہیں۔

Published: undefined

کانسٹیبل پنکی سنگھ بھی اقوام متحدہ کے مشن میں تعیناتی کے لیے تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ’’مردوں اور عورتوں کی جسمانی صلاحیتیں مختلف ہوتی ہیں۔ لیکن خواتین ذہنی طور پر بہت مضبوط ہوتی ہیں۔ اور چونکہ وہ ذہنی طور پر مضبوط ہیں اس لیے وہ جسمانی طور پر بھی چیزیں سنبھال لینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ جب میں تربیت لیتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میں کسی بھی آدمی سے کم نہیں ہوں۔‘‘

Published: undefined

وہ مزید کہتی ہیں کہ بھارتی معاشرہ خواتین کو ٹیچنگ جیسے پیشوں میں کام کرنے کی اجازت تو دیتا ہے لیکن فورسز میں اتنا زیادہ نہیں،’’ اگر ہم اپنے فرائض کو کامیابی سے انجام دیتے ہیں، تو ہم لوگوں کو حوصلہ دے سکتے ہیں کہ وہ اپنی بیٹیوں اور بہنوں کو فوج میں شامل ہونے کے لیے بھیجیں، نہ صرف بھارت میں بلکہ ان ممالک میں بھی جہاں ہمیں تعینات کیا جاتا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined