سماج

شام میں لاوارث بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد

جنگ نے شام کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔ شہری شدید معاشی مسائل کا شکار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔

شام میں لاوارث بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد
شام میں لاوارث بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد 

یہ سردیوں کی ایک انتہائی سرد رات تھی۔ ابراہیم عثمان نماز کے لیے گھر سے تو اکیلے نکلے تھے، لیکن جب واپس لوٹے تو ان کی گود میں ایک چھوٹی سی بچی بھی تھی۔ جسے پیدا ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی اس کے والدین گاؤں کی مسجد کی سیڑھیوں پر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

Published: undefined

شام کے باغیوں کے قبضے والے شمال مغربی شہر ادلب کے حزانو گاؤں میں رہنے والے 59 سالہ ابراہیم بتاتے ہیں، "میں اس بچی کو اپنے گھر لے آیا اور اپنی بیوی سے کہا کہ میں تمہارے لیے ایک تحفہ لایا ہوں۔" انہوں نے بچی کا نام ہبت اللہ رکھا، جس کے معنی ہوتے ہیں، "خدا کا تحفہ" اور اسے اپنے خاندان کے فرد کے طور پر پرورش کرنے کا فیصلہ کیا۔

Published: undefined

حکام کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ شام میں ایسے نوزائیدہ بچوں کو ان کے والدین مساجد، ہسپتالوں اور حتیٰ کہ زیتون کے درختوں کے نیچے بھی لاوارث چھوڑ کر چلے جاتے ہیں کیونکہ 12 برس سے زیادہ عرصے سے جنگ زدہ شام میں غربت اور مایوسی اپنے عروج پر ہے۔

Published: undefined

دو سال میں 100 سے زائد لاوارث بچے ملے

شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نگاہ رکھنے والے واشنگٹن میں قائم ایک گروپ سیریئنز فار ٹروتھ اینڈ جسٹس کے مطابق سال 2011 میں جنگ شروع ہونے سے پہلے "بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے صرف چند ایک واقعات" ہی رپورٹ ہوتے تھے۔

Published: undefined

اس گروپ نے مارچ میں ایک رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ کے مطابق سن 2021 کے اوائل اور سن 2022 کے اواخر کے درمیانی عرصے میں ملک بھر سے 100 سے زائد بچے لاوارث ملے ہیں اور ان میں 62 لڑکیاں تھیں۔ رپورٹ کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ گروپ کا کہنا ہے کہ تنازعے کے آغاز کے بعد سے بچوں کو لاوارث چھوڑنے کی تعدا میں "ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے"۔ کیونکہ جنگ کے سماجی اور معاشی اثرات کی وجہ سے حکومت کے زیر کنٹرول اور باغیوں کے زیر قبضہ دونوں ہی علاقے متاثر ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

گروپ نے اپنی رپورٹ میں غربت، عدم تحفظ، بچوں کی شادی کے علاوہ جنسی زیادتی اور شادی کے بغیر حمل جیسے عوامل کی بھی نشاندہی کی ہے۔ شام میں قانونی طور پر بچوں کو گود نہیں لیا جا سکتا۔ لیکن ابراہیم عثمان کا کہنا ہے کہ وہ ہبت اللہ کی پرورش کے لیے مقامی حکام سے اجازت طلب کریں گے۔ابراہیم نے گلوگیر آواز میں کہا، "میں نے اپنے بچوں سے کہا ہے کہ اگر میں مرجاؤں تو اسے میری وراثت میں حصہ ملنا چاہیے۔ حالانکہ میں جانتا ہوں کہ وہ قانونی طور پر میری خاندانی جائیداد کی وارث کبھی نہیں ہو سکتی۔"

Published: undefined

لہراتے ہوئے بالوں اور گلابی رنگ کے سینڈل پہنے اچھلتی کودتی ہوئی اور اپنے مستقبل سے بے خبر تین سالہ ہبت اللہ ابراہیم عثمان کو "دادا'' کہہ کر پکارتی ہے۔ ابراہیم اپنے آنسوؤں پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوتے کہتے ہیں،"یہ تو ایک معصوم بچی ہے۔"

Published: undefined

لاکھوں متاثرین

شام میں جنگ میں اب تک پانچ لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں۔ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ محکمہ صحت کے اہلکار ظاہر حجو نے بتایا کہ گزشتہ سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں 53 لاوارث نوزائیدہ بچوں کا اندراج کیا گیا تھا، جن میں 28 لڑکے اور 25 لڑکیاں تھیں۔

Published: undefined

شام کے صدر بشارالاسد نے اس سال ایک حکم نامہ جاری کیا، جس میں بچوں کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ ایسے لاوراث بچوں کو اب خود بخود عرب، شامی اور مسلم کے طور پر اندراج کیا جائے گا اور جس مقام سے وہ ملیں گے اسی کو ان کی جائے پیدائش قرار دیا جائے گا۔

Published: undefined

باغیوں کے زیر قبضہ ادلب صوبے میں لاوارث بچوں کے سب سے بڑے مرکز میں سماجی کارکنان ان بچوں کی نگہداشت کرتے ہیں۔ ان مراکز میں مرد اور خواتین کام کرتی ہیں اور بچوں کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Published: undefined

جنگ اور خاندان دونوں ہی ذمہ دار

اس امدادی مرکز کے سربراہ فیصل الحمود نے بتایا کہ انہیں زیتون کے درخت کے نیچے ایک ایسی بچی ملی تھی، جسے بلی نے نوچ کھسوٹ ڈالا تھا۔فیصل بتاتے ہیں، "اس کے چہرے سے خون ٹپک رہا تھا، بعد میں ہم نے اس بچی کو ایک خاندان کے سپرد کر دیا۔"

Published: undefined

حمود کا کہنا تھا کہ ان کے کارکن اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ ایسے بچوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے اور ہم اس پر بھی نگاہ رکھتے ہیں کہ ان بچوں کی بردہ فروشی نہ ہونے پائے۔

Published: undefined

ادلب میں باغیوں کے تعاون سے کام کرنے والے ایک افسر عبداللہ عبداللہ نے بتایا کہ سن 2019 میں شروع ہونے کے بعد سے اس مرکز میں 26 بچے آچکے ہیں۔ ان میں 14 لڑکیاں اور 12 لڑکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں برس اب تک نو بچے آچکے ہیں۔

Published: undefined

شام کے شمال اور شمال مغرب میں جہادیوں اور ترک حمایت یافتہ گروپوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں چالیس لاکھ سے زیادہ افراد رہتے ہیں، جن میں 90 فیصد کا گزر بسر امداد پر ہوتا ہے۔ عبداللہ عبداللہ کہتے ہیں،"بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے لیے جنگ اور ان کے خاندان دونوں ہی ذمہ دار ہیں۔ یہ بچے تو معصوم ہیں۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined