سماج

پائلٹ نہیں ہے! بیوی کا چپت کھانے کے بعد جہاز مسافر نے اڑایا

مانچسٹر سے ہسپانوی شہر الیکانتے جانے والی ایزی جیٹ کی پرواز پائلٹ نہ ہونے کے سبب تاخیر کا شکار تھی۔

پائلٹ نہیں ہے؟ بیوی کی فرمائش پر جہاز مسافر نے اڑایا
پائلٹ نہیں ہے؟ بیوی کی فرمائش پر جہاز مسافر نے اڑایا 

برطانوی ایئرلائن ایزی جیٹ کی مانچسٹر سے اسپین کے شہر الیکانتے جانے والی پرواز اس لیے تاخیر کا شکار ہو رہی تھی کیوں کہ جہاز اڑانے کے لیے پائلٹ دستیاب نہیں تھا۔ لیکن اس صورت حال میں ایک غیر متوقع حل سامنے آیا۔

Published: 08 Sep 2019, 5:30 AM IST

واقعہ تو پیر دو ستمبر کے روز پیش آیا تھا لیکن یہ خبروں کی زینت اس وقت بنا جب گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص مائیکرو فون پر دیگر مسافروں سے گفتگو کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیو مشیلے پوٹس نامی ایک مسافر نے بنائی اور محو گفتگو شخص کا نام مشائیل بریڈلی ہے۔

Published: 08 Sep 2019, 5:30 AM IST

بریڈلی اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ چھٹیاں منانے کے لیے الیکانتے جا رہے تھے لیکن فلائٹ تاخیر کا شکار ہو گئی۔ وہ پائلٹ ہیں اور ایزی جیٹ ہی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ بریڈلی کے مطابق سفر پر روانہ ہونے کے لیے وہ ایئرپورٹ پر بیٹھے تھے کی اس دوران ان کی بیوی نے انہیں چپت رسید کرتے ہوئے کہا، ''فلائٹ دو گھنٹے لیٹ ہو گئی ہے کیوں کہ ایک پائلٹ کم ہے۔‘‘ خطرہ تھا کہ پائلٹ نہ ہونے کے سبب فلائٹ ہی منسوخ کر دی جائے گی۔

Published: 08 Sep 2019, 5:30 AM IST

بریڈلی اس ویڈیو میں تفصیل بتاتے ہوئے یہ کہتے دیکھائی دیتے ہیں، ''پندرھویں رو میں میرا بیٹا اور بیوی بیٹھے ہیں۔ بیوی سے چپت کھانے کے بعد میں نے سوچا کیا (ایزی جیٹ کو) فون کیا جائے۔ فون کر کے میں نے کہا میں ٹرمینل پر کھڑا ہوں، کرنے کو کچھ نہیں، لائسنس بھی میرے پاس ہے صبح تین بجے بیوی کی چپت بھی کھائی۔ میں چھٹی منانا چاہتا ہوں، اگر آپ کو مدد چاہیے ہو تو میں یہاں کھڑا ہوں اور جانے کو تیار ہوں۔‘‘

Published: 08 Sep 2019, 5:30 AM IST

ایزی جیٹ کے دفتر سے محض 38 سیکنڈز کے بعد ہی بریڈلی کو فون کر کے درخواست کی گئی کہ کیا وہ پائلٹ کا فریضہ سرانجام دینے کو تیار ہیں۔ یوں بیوی کی ایک چپت سے جہاز کو پائلٹ مل گیا اور مسافر اپنی منزل کی جانب روانہ ہو پائے۔

Published: 08 Sep 2019, 5:30 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Sep 2019, 5:30 AM IST