سماج

حماس اور اس کے کروڑوں مالیت کے کرپٹو اکاؤنٹس

اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد اس عسکریت پسند گروہ کے کرپٹو اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل اثاثوں کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔

حماس اور اس کے کروڑوں مالیت کے کرپٹو اکاؤنٹس
حماس اور اس کے کروڑوں مالیت کے کرپٹو اکاؤنٹس 

اسرائیل کے پاس دنیا کا جدید ترین فضائی دفاعی نظام موجود ہے۔ اس کا 'آئرن ڈوم‘ کئی برسوں سے حماس کے فضائی حملوں کو ناکام بنانے میں کافی حد تک کامیاب رہا ہے۔ تاہم رواں ماہ کی سات تاریخ کو عسکریت پسند گروہ حماس، جسے یورپی یونین، امریکہ، جرمنی اور کئی دیگر مغربی ممالک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں، نے اسرائیل پر تقریبا 2000 راکٹ داغے، جو کسی حد تک اسرائیلی دفاعی نظام کو توڑنے میں کامیاب رہے۔

Published: undefined

لیکن سوال یہ ہے کہ حماس نے دنیا کی مضبوط ترین افواج میں سے ایک کے جدید ترین دفاعی نظام کو توڑتے ہوئے، ان حملوں کے لیے وسائل کیسے اور کہاں سے اکھٹے کیے؟ تجزیہ کاروں کے مطابق اس میں کرپٹو کرنسی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

Published: undefined

ایک دہشت گرد تنظیم ہونے کی وجہ سے حماس کو بین الاقوامی بینکنگ سسٹم میں پابندیوں کا سامنا ہے۔ تاہم رپورٹوں کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران حماس کو فنڈز کے طور پر کرپٹو کرنسی کی شکل میں ایک خطیر رقم موصول ہوئی۔

Published: undefined

کرپٹو اینالیٹکس اور سافٹ ویئر فرم بٹ اوکے، جو تل ابیب میں واقع ہے، کے مطابق حماس کو اگست 2021ء اور جون 2023ء کے درمیان 41 ملین ڈالر وصول ہوئے۔ لندن میں موجود ایک اور کرپٹو ریسرچ ادارے ایلیپٹک کے مطابق فلسطین اسلامک جہاد (پی آئی جے)، جو کہ ایک اور عسکریت پسند گروہ ہے،کو 93 ملین ڈالر فراہم کیے گئے۔ اس گروہ نے حالیہ حملوں میں حماس کا ساتھ دیا تھا۔

Published: undefined

ایلیپٹک کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القاسم بریگیڈ کو بھی لاکھوں ڈالرز بھیجے گئے۔ یہ فنڈز انہیں بٹ کوائن، سٹیبل کوائن ٹیتھر اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کی شکل میں دیے گئے۔ حماس کی وجہ سے غزہ کو کئی ممالک کی جانب سے اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہے۔ اسرائیل اور مصر کی جانب سے لوگوں اور اشیا کی نقل و حرکت کو محدود بنایا جا چکا ہے۔ ان تمام پابندیوں کے باوجود امریکی میگزین 'فوربز‘ نے 2014ء کے ایک تجزیے میں حماس کو دنیا کی امیر ترین دہشت گرد تنظیموں میں سے ایک قرار دیا۔ اس میگزین کے تخمینوں کے مطابق تب حماس کے سالانہ اثاثوں کا حجم ایک بلین ڈالر تک پہنچنے کے قریب تھا۔

Published: undefined

حماس کو زیادہ تر عطیات اور فنڈز خلیجی ممالک کی جانب سے آتے ہیں۔ ایران کو حماس کے اہم ترین مالی معاونین میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے طاقتور ممالک حماس اور دیگر فلسطینی گروہوں کو سالانہ تقریباً 100 ملین ڈالر کی مالی امداد فراہم کرتے ہیں۔ قطر اور ترکی نے بھی حماس کو مالی معاونت فراہم کی ہے۔

Published: undefined

سات اکتوبر کے حملوں کے بعد اسرائیلی حکام نے یہ اعلان کیا کہ حماس سے منسلک کئی کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا گیا ہے اور ایسا کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔پولیس کے ایک بیان کے مطابق، ''سائبر یونٹ اور وزارت دفاع نے فوری طور ان اکاؤنٹس کو تلاش کرنے اور منجمد کرنے کے لیے کارروائی کی تاکہ ان فنڈز کو ریاستی خزانے میں منتقل کیا جا سکے۔‘‘

Published: undefined

بائنانس دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج ہے۔ یہ اس وقت کڑی نگرانی کی زد میں ہے کیونکہ اس پر دہشت گردی کی بالواسطہ معاونت کا الزام ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹس کے مطابق حالیہ برسوں میں حکام نے حماس سے منسلک درجنوں بائنانس اکاؤنٹس میں رکھی کرپٹو کرنسی کو ضبط کرنے کی کوشش کی ہے۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق دنیا بھر میں دہشت گردی کی مالی معاونت میں 20 فیصد حصہ ڈیجیٹل کرنسیوں کا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسیاں دہشت گرد عناصر کے لیے فنڈنگ کا بہترین ذریعہ ہیں کیونکہ اس طریقے سے ادائیگیوں کا سراغ لگانا مشکل ہے اور ان پر ضوابط لاگو کرنا بھی ایک مشکل امر ہے۔

Published: undefined

امریکی سینیٹر الزبتھ وارن نے ایکس پر لکھا، ''یہ تشویشناک ہے۔ قانون سازوں کے لیے یہ ایک ویک اپ کال ہےکہ حماس سے منسلک ڈیجیٹل اکاؤنٹس کو کروڑوں ڈالر کی کرپٹو کرنسیاں موصول ہوئیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined