سماج

’بائیون ٹیک کے بانیوں کی تصاویر یورو نوٹوں پر چھاپی جائیں‘

جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک یورپی پارلیمان کے ایک رُکن نے تجویز دی ہے کہ بائیون ٹیک کمپنی کے سربراہ جوڑے کی تصاویر یورو نوٹوں پر چھاپی جائیں۔

’بائیون ٹیک کے بانیوں کی تصاویر یورو نوٹوں پر چھاپی جائیں‘
’بائیون ٹیک کے بانیوں کی تصاویر یورو نوٹوں پر چھاپی جائیں‘ 

جرمنی کی فری ڈیموکریٹک پارٹی کے سیاستدان مورِٹس کؤرنر کا کہنا ہے کہ بائیون ٹیک کے سربراہوں نے لاکھوں زندگیوں کو بچانے کی راہ ہموار کی ہے۔

Published: undefined

جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک یورپی پارلیمان کے ایک رُکن نے تجویز دی ہے کہ بائیون ٹیک کمپنی کے سربراہان کی تصویر یورو نوٹوں پر چھاپی جائیں۔ خیال رہے کہ آئندہ چند برسوں کے دوران یورو نوٹوں کے ڈیزائن کرنے کا منصوبہ ہے اور مورٹس کؤرنر ایسے پہلے سیاستدان ہیں جنہوں نے اس طرح کی تجویز دی ہے۔

Published: undefined

'ان کے کام نے لاکھوں یورپین کی جان بچائے‘

مورِٹس کؤرنر نے جرمن اخبار 'ویلٹ ام زونٹاگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''یورپ کی اہم شخصیات جیسے بائیون ٹیک کے بانی جوڑے ڈاکٹر اوگور شاہین اور ان کی اہلیہ اوزلم تورجی کی تصاویر نئے یورو نوٹوں پر چھاپی جائیں۔‘‘ ان کے بقول اس جوڑے کے کام نے لاکھوں یورپی شہریوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔

Published: undefined

یورپی پارلیمان کے رکن جرمن سیاست دان مورٹس کؤرنر کا مزید کہنا تھا، ''ان کی زندگی تارکین وطن کے لیے کھلے ایک معاشرے میں انضمام، ترقی، کاروباری صلاحیت، سائنسی ایکسیلنس اور امکانات کی ایک متاثر کن کہانی ہے۔‘‘

Published: undefined

ڈاکٹر توجی اور ڈاکٹر شاہین مائنز میں قائم کمپنی بائیون ٹیک کے بانی ہیں۔ انہوں نےامریکی دواساز ادارے فائزر کے ساتھ مل کر ایم آر این اے ٹیکنالوجی کی حامل کووڈ ویکسین تیار کی جو اب کورونا کی وبا کو روکنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Published: undefined

نوٹوں کو ری ڈیزائن کرنے کا عمل کیسے تکمیل پائے گا؟

یکم جنوری 2002ء کو یورو کرنسی نوٹوں کو یورو زون کی باقاعدہ سرکاری کرنسی کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔ یورو زون میں اس وقت یورپی یونین کے کُل 27 میں سے 17 ممالک شامل ہیں جو یہی مشترکہ کرنسی استعمال کرتے ہیں۔ 20 برس بعد یورپیئن سنٹرل بینک نے ان بینک نوٹوں کو ری ڈیزائن کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔

Published: undefined

یورو نوٹوں کی نئی شکل کے لیے عوامی رائے بھی لی جائے گی۔ یورپی شہریوں سے اس بارے میں سروے کیا جائے گا جبکہ یورو زون میں شامل تمام 19 ریاستوں کی نمائندگی والا ایک مشاورتی گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا۔ تاہم ان نوٹوں کے نئے ڈیزائنوں کی تیاری اور اجراء کے عمل میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined