سماج

دنیا بھر میں ڈالروں میں کروڑ پتیوں کی تعداد اب دو کروڑ سے زائد

دنیا بھر میں پہلی بار ایسے امراء کی تعداد دو کروڑ سے زائد ہو گئی ہے، جن کی دولت امریکی ڈالروں میں کروڑوں میں بنتی ہے۔ جرمنی ایسے ارب پتی اور کروڑ پتی شہریوں کی تعداد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔

دنیا بھر میں ڈالروں میں کروڑ پتیوں کی تعداد اب دو کروڑ سے زائد
دنیا بھر میں ڈالروں میں کروڑ پتیوں کی تعداد اب دو کروڑ سے زائد 

سب سے زیادہ تعداد میں ارب پتی اور کروڑ پتی شہریوں والے دنیا کے پہلے تین ممالک امریکا، جاپان اور جرمنی ہیں۔ چوتھے نمبر پر چین ہے اور اگر دنیا کے ان صرف پہلے چار ممالک کو ہی دیکھا جائے، تو عالمی سطح پر ارب پتی اور کروڑ پتی انسانوں کی تقریباﹰ دو تہائی (63 فیصد) تعداد انہی چار ممالک میں رہتی ہے۔

Published: undefined

عالمی وبا کے باوجود امیر امیر تر

بین الاقوامی سطح پر کاروبار کرنے والی کنسلٹنگ کمپنی 'کیپ جیمینائی‘ کے منگل انتیس جون کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود پہلی بار دنیا میں کروڑ پتی انسانوں کی مجموعی تعداد بھی دو کروڑ کی حد پار کر گئی ہے۔

Published: undefined

ساتھ ہی یہ بھی ہوا کہ ان دو کروڑ انسانوں کی ملکیت دولت مزید اضافے کے ساتھ اب 80 ٹریلین ڈالر یا 67 ٹریلین یورو کے برابر ہو گئی۔ یہی نہیں بلکہ گزشتہ صرف ایک سال کے دوران ایسے امیر ترین افراد کی دولت میں 7.6 فیصد کا اضافہ بھی ہوا۔

Published: undefined

سب سے زیادہ ارب پتی اور کروڑ پتی امریکا میں

2020ء میں جرمنی میں کم از کم ایک ملین ڈالر کے برابر دولت یا اثاثوں کے مالک افراد کی تعداد میں 6.3 فیصد اضافہ ہوا۔ جرمنی میں ایسے 15 لاکھ 35 ہزار کروڑ پتی شہریوں کی دولت میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران 4.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

Published: undefined

امریکا میں ارب پتی اور کروڑ پتی شہریوں کی تعداد 65 لاکھ 75 ہزار بنتی ہے، جن کی دولت اور اثاثوں میں اسی عالمی وبا کے دوران سب سے زیادہ یعنی 12.3 فیصد اضافہ ہوا۔ یہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کم از کم 30 ملین ڈالر کے برابر نقد رقوم یا اثاثوں کے مالک بہت امیر افراد کی دولت بھی اسی دوران مزید نو فیصد زیادہ ہو گئی۔

Published: undefined

دولت کا اندازہ کیسے لگایا گیا؟

'کیپ جیمینائی‘ نے اپنے ان تازہ ترین عالمی اعداد و شمار کے لیے دنیا کے مختلف ممالک میں شیئرز کی قیمتوں، ان کے مالک افراد، ان افراد کی جائیدادوں، بینک اکاؤنٹس اور سرمایہ کاری تفصیلات کو بروئے کار لاتے ہوئے وسیع و عریض ڈیٹا جمع کیا، جس نے ثابت کر دیا کہ دنیا میں پہلی بار کروڑ پتی انسانوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

Published: undefined

ان اعداد و شمار کے لیے عالمی بینک کی تازہ ترین رینکنگ سے بھی استفادہ کیا گیا اور بین الاقوامی سطح پر بہت امیر افراد کے دولت سنبھالنے والے کاروباری اداروں کے پبلک ڈیٹا سے بھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined